تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs England T20 Live | 05 May 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
akia-iqbal

سپین۔چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،چوہدری امتیاز آکیہ

بارسلونا(پاک نیوز ) سپین کی سیاسی ، سماجی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی نمائندہ شخصیت چوہدری امتیاز آکیہ نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالار قافلہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور سابق ایم پی اے چوہدری شبیر آف کوٹلہ کے خلاف موجودہ حکومت اور حکومت سے الحاق شدہ سیاسی پارٹیاں انتقامی سیاست اور ناجائز کاروائیوں کو فل الفور بند کرے ، انہوں نے کہا کہ جب تک مسلم لیگ ن کی حکومت رہی اُس اقتدار میں کوٹلہ برادران کی وجہ سے ضلع گجرات میں نہ تو کوئی قبضہ ہوا اور نہ ہی مجرمانہ سر گرمیوں نے سر اُٹھایا ، انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران نے اپنے اقتدار میں کسی کو ذاتی عناد کی وجہ سے نشانہ بنایا اور نہ ہی کسی کے خلاف کوئی سیاسی انتقام لیا ، چوہدری امتیاز کا کہنا تھا کہ کوٹلہ برادران نے اپنے علاقے میں جو ترقیاتی کام کئے وہ اُن کی سیاسی بصارت اور عالقے کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل سابق ایم پی اے چوہدری شبیر جب بارسلونا آئے تو انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی ہتھکنڈے ہمیں تنگ کریں گے لیکن ہم نے اپنی زندگی میں اس سے بھی زیادہ مشکلات کا سامنا کیا ہے ہم بھاگنے یا گھبرانے والے نہیں ، وقت بہترین انصاف کرے گا ۔امتیاز آکیہ کا مزید کہنا تھا کہ کوٹلہ برادران موقع پر موجود نہیں اور اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا کہاں کا انصاف ہے ،یہ سیاسی اور ذاتی انتقام نہیں تو کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران اوورسیز رہ چکے ہیں چونکہ وہ تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی واقف تھے اسی لئے انہوں نے اپنے اقتدار میں تارکین وطن کے مسائل کی بات پارلیمنٹ میں بھی کی ، کوٹلہ برادران تارکین وطن پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں وہ دن دور نہیں کہ جب کوٹلہ برادران جھوٹے مقدموں میں سرخرو ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کے مخالفین ایسی انتقامی کاروائیاں کرکے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چاہیئے کہ وہ سیاسی نقصان سے بچنے کے لئے ایسی کالی بھیڑوں کا قلع قمع کریں جو اُن کی ساکھ کو متاثر کرنے کے در پے ہیں ۔چوہدری امتیاز آکیہ نے کہا کہ بارسلونا میں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور سب کی ایک ہی آواز ہے کہ کوٹلہ برادران کے خلاف انتقامی کاروائیان بند کی جائیں کیونکہ ظلم کا سورج جلد غروب ہو جاتا ہے اور انصاف کا سورج طلوع ہونے میں دیر نہیں لگتی ۔