تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
598222_9001690_242_akhbar

آج رات 12بجے تمام مسروقہ غیر استعمال شدہ فون بند کردئیے جائینگے، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA)نے اعلان کیا ہے آج (منگل) رات بارہ بجے تک استعمال ہونے والے موبائل فون کار آمد ہونگے اس کے علاوہ تمام اسمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کردئیے جائیں گے ، پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق ، تاہم موبائل فون چوری شدہ یا چھینے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی گئی ہے یاآج کے بعد جو موبائل فون چھینے یا چوری کئے جائیں گے انہیں پی ٹی اے فوری بلاک کردے گایا سراغ لگا کر استعمال کرنے والے سے موبائل فون کے اصل مالک کو واپس کرنے کو کہے گا ، پی ٹی اے نے اس سلسلے میں ایک نظام وضع کر لیا ہے ، ماضی میں لاکھوں روپے مالیت کے کئی ہزار موبائل فون چھینے اور فروخت کردیئے گئے مگر پی ٹی اے یا سی پی ایل سی میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹریس نہ ہوسکے اس سلسلے میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسافر باہر سےموبائل فون لاتا ہے تو ایئر پورٹ پر ٹیکس ادا کرکے اسے قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔