تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
haji-asad-azhar-idrees

سپین ۔ میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، راجہ حاجی اسد حسین و دیگر

بارسلونا (پاک نیوز ) میاں محمد نواز شریف جلد سرخرو ہوں گے ، اُن پر بنائے گئے مقدمات میں کوئی صداقت ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ، سپریم کورٹ کا میاں نواز شریف کے خلاف سزا بحال رکھنے کے لئے نیب کی اپیل خارج کرنے کا حالیہ فیصلہ خوش آئند ہے ،علیمہ خان کی جائیدادوں کے ثبوت موجود ہیں لیکن اُن کے خلاف نہ تو کوئی جے آئی ٹی بنائی گئی اور نہ ہی کسی نے اُن کے خلاف ایکشن لیا ، یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ ان خیالات کا اظہارپاک نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سپین کے سرپرست اعلیٰ حاجی راجہ اسد حسین، چیئر مین میاں محمد اظہر اور نائب صدر چوہدری محمد ادریس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام موجودہ دور حکومت کی وجہ سے تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہی ہے ، موجودہ حکومت کوئی ایسا کام سر انجام نہیں دے سکی کہ جس کی وجہ سے عوام کو نہ تو کوئی ریلیف ملا ہے اور نہ ہی ملنے کی اُمید ہے ۔مسلم لیگی عہدیداران کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی بہن کی دوبئی اور امریکا میں چھپائی گئی جائیدادوں کے ثبوت موجود ہیں لیکن اُن کے خلاف کوئی ادارہ کاروائی کیوں نہیں کر رہا ؟ کیا یہ یکساں اور فوری انصاف ہے جس کا تحریک انصاف نے عوام سے وعدہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا اور ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے والا تین دفعہ کا منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بغیر ثبوت کے مقدمات میں جیل کی سزا کاٹ رہا ہے جبکہ علیمہ خان آزاد ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ امتیازی سلوک ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان میں سزا صرف میاں برادران کو دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں میاں نواز شریف ، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے خلاف سزا بحال کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججوں کا یہ فیصلہ کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بحال رکھا جائے اور نیب کی اپیل خارج کرنا خوش آئند ہے اس سے سپریم کورٹ کے وقار کو مزید جلا ملی ہے اور انصاف کا یہ سفر اب جلد مکمل ہونے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن پاکستانی میاں برادران کے ساتھ ہیں اور دیار غیر سے بہت جلدایک تحریک شروع کی جائے گی جس کا مقصد میاں برادران کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائیوں کے خلاف سخت احتجاج کرنا ہے اس کے لئے مسلم لیگ ن سپین بہت جلد اہم میٹنگ کرنے جا رہی ہے جس میں یورپ بھر سے مسلم لیگی راہنماوں ، عہدیداروں اور کارکنان سے مشورے کئے جائیں گے ۔