تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
aad1

کوٹلہ برادران جہد مسلسل کا نام اورفتح اُن کا مقدر ہے،ہمیشہ جیت اُن کا مقدر رہے گی ۔ظفر پہلوان سابق باکسر وکمانڈو پاک آرمی

بارسلونا(پاک نیوز) پاکستان آرمی کے سابق کمانڈو اور نیشنل باکسر چوہدری ظفر پہلوان نے پاک نیوز کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ سالار قافلہ چوہدری عابد رضا ایم این اے ، چیئر مین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر اور سابق ایم پی اے چوہدری شبیر آف کوٹلہ جہد مسلسل کا نام ہیں ، کوٹلہ برادران نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت اور عبادت سمجھ کر کیا ہے ۔ ظفر پہلوان کا کہنا تھا کچھ شر پسند عناصر اور کوٹلہ برادران کی کامیابیوں سے حسد کرنے والے مخالفین اُن کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سوچ رہے ہیں جس میں وہ بری طرح ناکام ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران مجبور لوگوں کے لئے مسیحا اور بے سہاروں کا سہارا بن کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں ، کسی مصیبت زدہ نے انہیں پکارا تو وہ فوراً مدد کو پہنچتے ہیں ، کوٹلہ برادران کے اقتدار میں نہ کسی کو جرات ہوئی کہ وہ کسی غریب کا گھر اُجاڑے یا گھر پر قبضہ کرے اور نہ ہی کسی نے بد معاشی یا زیادتی کرنے کی ہمت کی ، ظفر پہلوان کا مزید کہنا تھا کہ کوٹلہ برادران اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ، اُن کے ہوتے ہوئے لوگ اپنے گھروں میں بے فکر اور چین کی نیند سوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں مقیم کچھ عناصر کوٹلہ برادران کی بلا وجہ مخالفت کر رہے ہیں جو بہت جلد سامنے آ جائیں گے ، ظفر پہلوان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ کوٹلہ برادران اوورسیز پاکستانیوں کی بھی جان ہیں اور اوورسیز پاکستانی کوٹلہ برادران سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ، چند مخالفین کی مخالفت کوٹلہ برادران کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی کیونکہ کوٹلہ برادران جرات اور بہادری سے زندگی گزار رہے ہیں اور ایسی کئی مشکلات پہلے بھی اُن کا امتحان لے چکی ہیں اور اُس امتحان میں کوٹلہ برادران نے ہمیشہ پہلی پوزیشن لے کر سرخروی حاصل کی ہے اور اب بھی ایسا ہی ہو گا کوٹلہ برادران اس بار بھی تمام مشکلات کے باوجود کامیاب اور فتح سے ہمکنار ہوں گے کیونکہ فتح ہمیشہ ہی سے اُن کا مقدر رہی ہے ۔