تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
naveed-warraich1

کشمیریوں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر آزادی کی جنگ میں ساتھ دیں گے ، چوہدری نوید اسلم وڑائچ

بارسلونا(پاک نیوز) کل بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں اور کشمیر آزاد ہونے تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ، انڈیا اتنی قتل و غارت اور بربریت کرنے کے بعد بھی کشمیر میں آزادی کے جذبے کو مدھم نہیں کر سکا ، لاکھوں جانیں لے لیں ، بے گناہ نوجوانوں کو جیل میں ڈال دیا ، پاکیزہ خواتین کی عصمت دری کی گئی  لیکن آزادی کی آگ کو ٹھنڈا نہیں کیا جا سکا ، آزادی کی یہ آگ بہت جلد بہت بڑا الاو بن کر انڈین آرمی کو جلا کر بھسم کر دے گا ، ان خیالات کا اظہار سپین کی ہر دلعزیز شخصیت اور سماجی کارکن چوہدری نوید اسلم وڑائچ نے پاک نیوز سے کی گئی گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے بے گناہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے خلاف آواز اُٹھانی ہے ، انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں ہمیں آزادی کی اس آواز میں اپنی آواز ملا کر بتانا ہے کہ کشمیریوں کو اُن کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے اور وہاں سے انڈین آرمی کا انخلا فی الفور ہو ، چوہدری نوید اسلم وڑائچ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی کشمیر کے حوالے سے بنائی گئی قراردادوں پر عمل درامد کرائے اور انڈیا پر زور دے کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں تاخیر نہ کرے ، انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا اور ہم ہر طرح پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کریں گے اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا تب تک ہم بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیریوں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر آزادی کی جنگ کا حصہ بنیں گے ۔