تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
khyam-danish

حکومت پاکستان کا کشمیر پر موقف واضح ہے، سفیر پاکستان سپین خیام اکبر

میڈرڈ (پاک نیوز)یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد عابد نے حاصل کی ۔تقریب میں پاکستانی، کشمیری اور مقامی کمیونٹی نے شرکت کی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب میں ہیڈ آف چانسلری دانش محمود، کمرشل قونصلر ڈاکٹر حامد اور سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ کا تمام عملے سمیت انتظامات کو حتمی شکل دی تھی۔ تقریب سے سفیر پاکستان خیام اکبر نے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے یوم یکجہتی کے حوالے سے بھیجے گئے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے دوٹوک موقف بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انڈین آرمی کی جانب سے جاری ظلم و بربریت سب کے سامنے ہے، انڈیا ویسے تو سیکولرازم کا ٹھیکیدار بنتا ہے لیکن کشمیر میں انڈیا کی بے جا مداخلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اُس کے دہرے معیار کی غمازی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور ساری قوم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا تنازع نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دُنیا کی بڑی طاقتوں کو چاہئے کہ وہ بھارت پر زور دیں کہ وہ کشمیریوں کو اپنی مرضی سے جینے کا حق دے۔ سفیر پاکستان خیام اکبر کا کہنا تھا کہ بھارت کو اقوام کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ فی الفور حل کرنا چاہئے ۔اس موقع پر شرکاء تقریب کو معلومات دینے کے لئے کہ کشمیر میں بھارت کس طرح ظلم کر رہا ہے ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔