تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
606620_8131966_salman-property_updates

سلمان خان نئی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اکثر تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں اور ابھی ان پر سے پچھلے مقدمات ختم نہیں ہوئے تھے کہ ایک اورنئی مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ممبئی کے علاقے کھار میں جائیداد ہے جو انہوں نے ایک فوڈ کمپنی کو کرائے پر دے رکھی ہے، اس جائیداد میں ایک بہت پرانا درخت لگا ہوا ہے جسے فوڈ کمپنی انتظامیہ کاٹنا چاہتی ہے۔

دوسری طرف ماحولیات تحفظ کی تنظیم درخت کاٹنے کے خلاف ہے۔

فوڈ کمپنی انتظامیہ کے مطابق درخت پارکنگ ایریا میں موجود ہے اور یہاں فائر انجن بھی ہے ، ایمر جنسی کی صورت میں یہ درخت رکاوٹ بن سکتاہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے کارکن کا کہنا ہے کہ درخت ایمرجنسی صورتحال نہیں بلکہ عمارت کی سجاوٹ میں رکاوٹ کی وجہ سے کاٹا جا رہا ہے لہٰذا انہوں نے اس اقدام پر کیخلاف برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے پاس شکایت درج کرائی ہے جواس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

اس معاملے پر فی الحال اداکار سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان سے قبل اداکار شاہ رخ خان بھی گزشتہ برس اسی طرح کے تنازع کا شکار ہوچکے ہیں۔ بی ایم سی کی جانب سے ان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹنمنٹ کے آفس میں موجود کیفے ٹیریا کو مسمار کردیا گیا تھا۔