تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
5c139b8d615de

پی ایس ایل 2019 کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے 34 میچز میں سے آخری 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان میں کھیلے جانے والے آخری 8 میچز میں سے 3 لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جائیں گے۔کراچی میں کھیلے جانے والے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ 14 فروری کو دفاعی چیمپئنز اسلام آباد یونائیٹڈ اور چھٹی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 14 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، 4 ابوظہبی میں واقع شیخ زید اسٹیڈییم اور 8 میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماننا ہے کہ ایچ بی ایل کی مدد سے پاکستان سپر لیگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کا ایک راستہ ہے‘۔پی سی بی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘مقامی حکام کے تعاون سے کراچی اور لاہور میں 8 میچ منعقد کرکے پی سی بی ایک مرتبہ پھر دنیا کو ثابت کر دے گی کہ دنیا کے کسی اور حصے کی طرح پاکستان بھی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ مقام ہے‘۔پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں نئی فرنچائز ‘ملتان سلطانز’ کا اضافہ ہوا تھا لیکن مالی مسائل کے سبب فرنچائز مالکان مقررہ وقت پر ادائیگیوں سے قاصر رہے تھے۔جس کے بعد پی سی بی نے شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز کو ملکیت سے محروم کردیا تھا جس کے بعد ٹیم کے مالکانہ حقوق پی سی بی کو منتقل ہو گئے تھے۔فرنچائز کے مالکانہ حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر کے باقاعدہ فرنچائز کو فروخت کیا جائے گا، تاہم اس وقت تک ٹیم کو ’چھٹی ٹیم‘ کے نام سے پکارا جائے گا۔