تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

پی ایس ایل 4 میں کونسا غیر مُلکی کھلاڑی کتنے میچز میں دستیاب ہو گا؟جانئے تمام بڑے کھلاڑیوں کی پی ایس ایل 4 میں مُکمل تفصیل

پاکستان سُپر لیگ کا چوتھا سیزن 14 فروری 2019 سے شروع ہو گا جس کے لئے ڈرافٹنگ کا عمل 20 نومبر 2018 کو اسلام آباد میں ہو گا.ڈرافٹنگ سے پہلے تمام غیر مُلکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل اتنظامیہ کو بتا دیا ہے کہ وہ کب سے کب تک فرنچائزز کو پی ایس ایل 4 کے لئے دستیاب ہوں گے.

یاد رہے کہ اس سیزن میں دو نئے غیر مُلکی کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں اسٹیون اسمتھ اور ساؤتھ افریقہ کے نامور کھلاڑی اے بی ڈی وئلیرز شامل ہیں.

تفصیلات کے مُطابق اے بی ڈی وئلئیرز نے پی ایس ایل کے پہلے دو ہفتوں یعنی 28 فروری 2019 تک اپنی دستیابی ظاہر کی ہے.جبکہ اسٹیون اسمتھ نے واضح طور پر پی ایس ایل انتظامیہ کو بتایا ہے کہ وہ صرف یو اے ای میں کھیلے جانیوالے میچز ہی کھیلیں گے.

نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز کولن منرو جس فرنچائز کی طرف سے بھی سلیکٹ کئے جائیں گے وہ اُنکو 21 فروری 2019 کے بعد دستیاب ہوں گے.

نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور افغانستان کے راشد خان بِگ بیش لیگ کا فائنل کھیل کر ہی پی ایس ایل 4 میں اپنی اپنی فرنچائزز کو دستیاب ہوں گے.یاد رہے کہ بِگ بیش لیگ کا فائنل میچ 17 فروری 2019 کو کھیلا جانا ہے.

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل لیوک رونکی پی ایس ایل 4 کے تمام میچز کے لئے اپنے فرنچائز کو دستیاب ہوں گے.