تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
pic

اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت

بارسلونا(پاک نیوز ) سپین میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرنے والی تنظیم’’ فورم اوسپتالیت‘‘ کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا مقصد تمام مذاہب اور اور اُن کے انبیاء کی عزت و احترام اور اُن مذاہب کے پیرو کاروں کو آپس میں محبت اور یگانگت کا درس دینا تھا ۔سیمینار میں مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی ، مسلم کمیونٹی کی نمائندگی طاہر رفیع نے کرسچن کمیونٹی کی جانب سے’’کارلاس‘‘ اور راجو الیگزینڈر ، ہندو کمیونٹی کی طرف سے’’ مارتا ‘‘اور جیو ش کمیونٹی کی طرف سے ’’ماریا پری ایتو‘‘ سمیت دوسرے مذاہب کے افراد نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادیِ اظہارِ رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا ، اخبارات یا کسی بھی طرح کے زرائع ابلاغ کے ذریعے دوسرے مذاہب یا اُن کے انبیاء کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کرنا کہ جس سے کسی کی دل آزادی ہووہ کسی بھی مذہب یا نبی کا دیا گیا درس نہیں بلکہ ایسا گھناؤنا فعل چند شر پسند کرتے ہیں جن کا مقصد مذاہب کے درمیان منافرت پھیلانا اور دہشت گردی کو ہوا دینا ہوتا ہے ۔سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنا ہوگا جس کے لئے ہمارا اکھٹے بیٹھنا اور دوسروں سے محبت بانٹنا بہت ضروری ہے ۔سیمینار کے شرکا کا کہنا تھا کہ دوسرے مذاہب کا احترام اور آپس میں بھائی چارے اور محبت کی فضاء قائم کرکے منافرت اور دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے کیونکہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ پاکستانی نژاد علی رشید بٹ ، رضوان کاظمی اور عدنان ملک نے’’ فورم اوسپتالیت ‘‘کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیمینارکے انعقاد کے انتظامات میں ہاتھ بٹایا تھا جس پر ہسپانوی کمیونٹی کے شرکاء نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔فورم اوسپتالیت کے ممبران نے ایسے مزید سیمینارز کہ جس سے مختلف مذاہب میں محبت پیدا ہو منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کاز کو یورپ بھر میں اجاگر کریں گے ۔