تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
51526255_2009018499398115_4995723800554242048_n

پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل

بارسلونا (پاک نیوز) پاکستان نے ای( الیکٹرونک ) پاسپورٹ کے اجراء کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اس کے اجراء کے ساتھ ہی پاکستان امریکہ برطانیہ یورپ جاپان جیسے ان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا جو اپنے شہریوں کو ای پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں فرانسیسی کمپنی کی سپیشل مشین سے پاکستان ای پاسپورٹ پرنٹ کرے گا۔ ای پاسپورٹ کی بڑی پرنٹنگ مشین پاکستان نے منگوا لی ہے آج کل نارمل پاسپورٹ دس سے پندرہ ایام کار میں ڈائریکٹریٹ جنرل پاسپورٹس گورنمنٹ آف پاکستان بنا کر دے رہی ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ5 ہزار روپے فیس کے ساتھ دو سے چار ایام کار میں دیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس و ایمیگریشن حکومت پاکستان نے ای پاسپورٹ کی فیس شروع میں 10 سے 15 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے دو سال بعد یہ فیس لوڈ کم ہونے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جائے گی۔ ای پاسپورٹس سسٹم کے اجراء سے سرکاری خزانے کو سالانہ 20 ارب روپے کی آمدن ہوگی