تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
jklf4

سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب

بارسلونا(پاک نیوز رپورت )جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سپین کے زیر اہتمام کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔ ہال میں مقبول بٹ شہید اور افضل گرو سمیت دوسرے کشمیری شہداء کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر مین ہونے والے مظالم اور انڈین آرمی کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کو زخمی کرنے اور اُن کی میتیں اُٹھاتے والدین کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں ۔ تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی برسی کی تقریب کی صدارت کشمیری راہنما سردار ماجدنے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید ملک  نے احسن انداز سے انجام دیئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تنویر ، جاوید ملک  ، سردار ارشد ، ثاقب طاہر ، راجہ سونی ، نامدار اقبال خان ، سردار ماجد ، سر دار نجیب الرحمان، محمد افضل ، عابد علی اور دوسرے مقررین نے مقبول بٹ شہید اور دوسرے کشمیری شہداء کی طرف سے جان کا نذرانہ پیش کئے جانے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جاتا اسی لئے کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ، مقررین نے کہا کہ انڈیا اپنی آرمی کے ساتھ ظلم و تشدد کے پہاڑ گرا کر بھی کشمیریوں کا آزادی حاصل کرنے کا جذبہ ٹھنڈ ا نہیں کر سکا ، انہوں نے کہا کہ جدید اسلحے اور ٹینکوں کے سامنے ہاتھوں میں پتھر اُٹھائے نہتے کشمیری تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سینچ رہے ہیں ، ہزاروں عصمتیں لٹ گئیں ، لاکھوں شہادتیں ہوئیں اور ہزاروں نوجوانوں کو بے گناہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے قید کر دیا گیا ، لیکن یہ سب کچھ ہونے کے باوجود امن کے ٹھیکیدار ممالک اپنی آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ، اور انڈیا پر زور دین کہ وہ 71سال سے جاری بربریت اور جارحیت کو فی الفور بند کرے کیونکہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا تب تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے الحاق نہیں بلکہ آزادی چاہتے ہیں ، پاکستان کشمیر کے حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی سیاسی پارٹی مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لئے مخلص نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئر مین بنایا گیا لیکن انہوں نے اس کاز پر کوئی کام نہیں کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر ، گلگت بلتستان ، ویلی کو ہم علیحدہ نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہم ان علاقوں کو ایک آزاد ریاست دیکھنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کچھ کشمیری اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش میں ہیں لیکن ہم مقبوضہ کشمیر کو 15اگست 1947والی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا فیصلہ دہلی میں ہو یا اسلام آباد میں لیکن فیصلے سے پہلے کشمیریوں سے اُن کی رائے ضرور لی جائے ۔تقریب کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔