تازہ ترین
سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک         شمریز الہی گھمن مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوارڈینیٹر مقرر ، حکم نامہ جاری         مرحومہ خاتون کے اکائونٹ سے ہزاروں پاونڈز کی چوری        

محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت

بارسلونا(پاک نیوز) ہسپانوی سیاسی پارٹی سوشلسٹ کی جانب سے امیدوار ایم این اے محمد اقبال چوہدری کے تایا جان جو گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے تھے اُن کی روح کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القران مسجد بارسلونا سنٹر میں ایک دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا ، قران خوانی کی اس محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا میں حصہ لیا ۔ روح کے ایصال ثواب کے لئے تلاوت کلام پاک الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے کی جب کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اشعار کا نذرانہ معروف نعت خواں قدیر احمد خان نے پیش کیا ، اس موقع پر محمد اقبال چوہدری نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے دکھ کی گھڑی میں ان کو تسلی و تشفی دی ۔قران خوانی کی اس محفل کے انتظامات معروف بزنس مین چوہدری امتیاز آکیہ ، حافظ عبدالرزاق صادق ، محمد نواز ، محمد نواز کیانی ، رضوان کاظمی ، اور دوسرے احباب نے سر انجام دیئے ۔