تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
605887_1633205_Spainish-Model-111_updates

امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی

سن 80ء کی دہائی کی نامور اور امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل سڑک پر آ گئی، نستاسیا اُربانو کی مفلسی کا یہ عالم ہے کہ آج وہ بے گھر ہو گئی ہے۔

سالانہ لاکھوں ڈالر کمانے والی 57 سالہ نستاسیا اُربانو Nastasia Urbano بارسلونا کی سڑکوں پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ماضی کی ٹاپ ماڈل کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی بے وفائی اور دھوکے نے انہیں پائی پائی کا محتاج کر دیا، انہوں نے اپنی ساری دولت اپنے لالچی اور بے وفا شوہر پر لٹا دی مگر اس نے دولت اور جوانی ختم ہوتے ہی انہیں تنہا چھوڑ دیا۔

نستاسیا اُربانو بارسلونا کی سڑکوں پر اپنے بچوں اور دوستوں کی مدد کی منتظر ہیں۔

دوسری جانب ان کے پرانے دوست اب یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ ماضی کی ٹاپ ماڈل اور ایک زمانے میں بڑے فیشن میگزین کے سرورق پر چپھنے والی نستاسیا اُربانو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو جائیں اور باعزت زندگی گزار سکیں۔

605887_1268223_Spainish-Model-222_updates