تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام سوچ لیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ہونے والی بیٹی کا نام ابھی سے سوچ لیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی مرتبہ اعتراف کرچکے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ پچھلے کافی دنوں سے ان کی شادی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں لیکناُن کی جانب سے اب تک شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی، جہاں دونوں اداکاروں نے دوران تقریب اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر کی۔ بعدازاں انہوں نے ایک ’سپر ڈانس‘ نامی ڈانس شو میں بھی شرکت کی۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ڈانس شو کے دوران ایک بچی نےغلطی سے عالیہ کو ’الما‘ کہہ کر مخاطب کردیا، جس پر عالیہ بھٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’الما بہت ہی سندر (اچھا) نام ہے، میں اپنی بیٹی کا نام الما رکھوں گی ۔‘

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو اب صبر کر لینا چاہیے ، ابھی کچھ ماہ قبل ہی دو خوبصورت اور بڑی شادیاں ہوئی ہیں۔

اُن کے خیال میں اب سب کو سکون کا سانس لے لینا چاہیے، فلمیں دیکھیں، فلموں میں کام کریں جبکہ باقی معاملات بعد میں دیکھیں گے۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم رواں سال 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔