تازہ ترین
سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ         صدی کا سب سے بڑا مقدمہ، تاریخ کے سب سے بڑے منشیات سمگلر ایل چیپو کو سخت ترین سزا سنادی گئی         28 سالہ دلہن نے 70 سالہ دولہے کو لوٹ لیا         امیر ترین ہسپانوی سپر ماڈل کی مفلسی، سڑک پر آگئی         محمد اقبال چوہدری کے تایا جان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور ختم شریف میں معززین کی شرکت         شفقت علی رضا اور رضوان کاظمی کی پالسن کے اونر چوہدری امانت علی وڑائچ اور محمد بلال علی سے ملاقات         سپین ۔کشمیری حریت پسند مقبول احمد بٹ شہید کی 35ویں برسی کی تقریب         بہاماس میں ہیٹی سے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 28 مسافر ڈوب گئے         بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ         لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے         67 سالہ دولہے اور 24 سالہ دلہن کی جان کو خطرہ         پاکستان اب ای پاسپورٹ اشو کرے گا تیاریاں مکمل         اوسپتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار ، پاکستانیوں کی جانب سے طاہر رفیع کی شرکت         چوہدری شوکت آف قرطبہ ریسٹورنٹ کا حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں عشائیہ ، معززین کی شرکت         دوران پروازجہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ رہے        
608265_7809022_ranveersingh_updates

رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو ’راک اسٹار‘ کیوں کہا؟

بالی ووڈ کے نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ نے بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنویر سنگھ نےاپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر کے لیے ایک شو میں شرکت کی، جہاں رنویر نے شو کی میزبان کومل نہتا سے سوال کیا کہ انہوں نے اب تک جنتے بھی انٹرویوز کیے ہیں اُس میں سب سے بدترین کس کو پایا؟

شو کی میزبان کومل نہتانے رنویر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک جتنے بھی اداکاراؤں کے انٹرویوز کیے ہیں اُن میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔ اُن کے اس جواب پر رنویر سنگھ ایک منٹ بھی خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں۔

رنویر سنگھ نے اپنی فیملی سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا کہ اُن کی بڑی بہن  بہت پروہ کرنے والی اور بہت محبتی ہیں۔ وہ اُن سے ماں جیسی محبت کرتی ہیں اور بالکل بچوں کی طرح انہیں ٹریٹ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے وہ اُن پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔

گلی بوائے اداکار نے مزید کہا کہ وہ اُن کے لیےچاکلیٹ خریدنے کے لیے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ انہوں نےکبھی اُنہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔

رنویر سنگھ ، اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نئی فلم ’گلی بوائے‘ میں نظر آئیں گے، جس کی گزشتہ روز برلن فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی گئی۔ فلم 14 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔