تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs England T20 Live | 05 May 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
news-1549962613-6718

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بڑی خوشخبری سنا دی ،درخواست منظور کر لی گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لے لی ہے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر زور دیا گیا ہے ، عدالت نے نوازشریف کی میرٹ پر درخواست ضمانت واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث نے کہا کہ 5 جنوری کو نوازشریف کی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نوازشریف کی صحت 15 جنوری کو  پہلی بار دل کی تکلیف ہوئی ، نوازشریف کی صحت خرابی کے باعث طبی بنیادوں پر درخواست کی ۔

خواجہ حارث نے کہا کہ غیر معمولی حالات اور ہارڈشپ گراﺅنڈ پر ضمانت دی جاتی ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل گراﺅنڈ بھی ہارڈ شپ کے زمرے میں آتی ہے ؟خواجہ حارث نے بتایا کہ جی ہارڈشپ میڈیکل کے علاوہ ہو سکتا ہے،  مقدمات میں تاخیر کی وجہ سے بھی ضمانت مل جاتی ہے ۔