تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
news-1549976247-6774

سانپ نے آدمی کو کاٹا اور پھر آدمی نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا، لیکن زندہ کون بچا؟ ناقابل یقین واقعہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی کو زہریلے سانپ نے کاٹا اور اس شخص نے اپنی بیوی کو کاٹ لیا تاکہ دونوں اکٹھے مر سکیں لیکن پھر ان میں سے زندہ کون بچا؟ واقعے کی تفصیل جان کر ہر کوئی ورطہ¿ حیرت میں پڑ جائے۔ نیوزویک کے مطابق یہ محیرالعقول واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کے ایک گاﺅں میں پیش آیا، جہاں شنکر رائے نامی شخص اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسے زہریلے سانپ نے کاٹ لیا اور کچھ ہی دیر میں اس کی حالت غیر ہونی شروع ہو گئی۔

اپنی موت کو سامنے دیکھتے ہوئے شنکر رائے نے اپنی بیوی امیری دیوی کو بلایا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی کلائی پر کاٹ لیا اور اپنی بیوی سے کہنے لگا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ ہم دونوں ایک ساتھ مریں اور اگلے جنم میں پھر ملیں۔“سانپ اس قدر زہریلا تھا کہ شنکر کے امیری دیوی کو کاٹنے سے اس کو بھی زہر کا اثر ہو گیا۔ اپنی بیوی کو کاٹنے کے کچھ دیر بعد شنکر بے ہوش ہوا اور اس کے کچھ دیر بعد امیری دیوی بھی بے ہوش ہو کر گر گئی۔ گھر والوں نے دونوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے امیری دیوی کی جان بچا لی اور شنکر موت کے منہ میں چلا گیا۔