تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs England T20 Live | 05 May 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
tahir-rafi1

طاہر رفیع کے دیئے گئے انٹرویو پر ہسپانوی حکومت کا فوری ایکشن ، تارکین وطن کے لئے سہولیات

بارسلونا(پاک نیوز) سپین کے صوبہ کاتالونیا میں مقیم کسی بھی تارک وطن کو اگر مقامی ہوم آفس میں اپنی شہریت یا ریذیڈنسی کے حوالے سے ’’ سیتا سسٹم ‘‘ یعنی کسی بھی کام کو کرانے کے لئے اگر اپوائینٹمٹ لینے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے تو وہ ہمیں بتائے ہم اُس کی مدد کریں گے ، ان خیالات کا اظہار آل پاکستانیز فیملی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر رفیع نےپاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے ہسپانوی اخبار ’’ ایل موندو ‘‘ کے سینئر صحافی نے میرا انٹرویو کیا تھا جس میں انہیں بتایا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں سے اپوائینٹمٹ ’’ سیتا سسٹم ‘‘ کے لئے ایجنٹ مافیا سیکڑوں یوروز وصول کرتا ہے اور ہوم آفس کی ویب پر اتنا’’ رش‘‘ کر دیا جاتا ہے کہ جس سے کسی بھی سرکاری کام کے سلسلے میں ملنے والا وقت تاخیری مدت کا شکار ہو جاتا ہے جس سے تارکین وطن اپنے کاغذات کی تصدیق یا اُن کاغذات کو بروقت ’ ’ ری نیو ‘‘ نہیں کرواسکتے اور کاغذات کا نقصان کروا بیٹھتے ہیں ۔ یہ انٹرویو جب مقامی اخبار میں شائع ہوا تو ہوم آفس نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے اب ایسا انتظام کر دیا ہے کہ کسی بھی کام کے سلسلے میں تاخیر نہیں ہوا کرے گی ، ہسپانوی حکومتی نمائندے کی جانب سے جاری کئے گئے پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس قسم کی کوئی بھی شکائت ہو تو وہ ہوم آفس سے رابطہ کر سکتا ہے ۔ طاہر رفیع کا مزید کہنا تھا کہ سیتا سسٹم یا اس طرح کے کسی بھی معاملے کے حوالے سے ہم ہوم آفس کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ صوبہ کاتالونیا میں مقیم پاکستانیوں کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو اُسے فوری حل کروانے کے لئے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے ، طاہر رفیع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اعلان کے بعد بھی اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ میرے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے میں ہر ممکن اُس پاکستانی کی مدد کے لئے تیار ہوں ۔ واضح رہے کہ طاہر رفیع نے انتہائی جرات سے ایجنٹ مافیا کے خلاف بغیر کسی ڈر اور خوف کے آواز بلند کی تھی جس پر پاکستانی کمیونٹی نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا ، اور اب اس مسئلہ کا حل تلاش کر لینے کے بعد معززین نے ایک بار پھر سے طاہر رفیع کو اس احسن اقدام پر شاباش دی ہے ۔