تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

ق لیگ نے پھر سے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف بغاوت کر دی

مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ،مسلم لیگ( ق) نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا
ق لیگ نے پھر سے تحریک انصافکی حکومت کیخلاف بغاوت کر دی، مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ،مسلم لیگ( ق) نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت میں اس کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان پھر سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں

مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کے معاملہ پر مسلم لیگ( ق) نے پنجابحکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت اور نعیم الحق کی ملاقات میں فارمولہ طے کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آسکے۔ مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد سامنے نہیں آیا۔ شجاعت حسین اور نعیم الحق میں کابینہ کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے 2 روز قبل اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا۔