تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs England T20 Live | 05 May 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
616781_9863802_Krishna-imran_updates

پی پی سینیٹر نے وزیراعظم کو اجنبی شخص قرار دے دیا

پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر کرشنا کماری نے وزیراعظم عمران خان کو اجنبی شخص قرار دے دیا اور کہا کہ کل ایک اجنبی شخص تھر میں آئے تھے۔

ایک بیان میں کرشنا کماری نے استفسار کیا کہ جب سلیکٹڈ وزیراعظم نے تھر کو کچھ دینا نہیں تھا تو آنے کی زحمت کیوں کی؟

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ کل ایک اجنبی شخص تھر میں آئے، جس کے باعث چھاچھرو میں غیراعلانیہ کرفیو تھا، اسپتال جانے والے راستے بھی بند تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھر کے عوام بلاول بھٹو سے پیار کرتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مرید بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔