تازہ ترین
طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے         شین واٹسن پاکستان آنے پر راضی ہو گئے         شارجہ میں گولڈ خریدنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں         دُنیا کا نیا عجوبہ        
WhatsApp Image 2019-03-10 at 9.44.01 PM (1)

یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد

میڈرڈ (پاک نیوز )اسپین کے شہر غرناطہ میں ‘‘یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد’’ کے عنوان سے یومِ پاکستان کے سِلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سپین کے تاریخی شہر گرانادا میں زیرِ صدارت مرزا محمد کلیم پیش کیا گیا جس میں سفیر پاکستان عزت ماب خیام اکبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بارسلونا سے ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، سابق اْمیدوار سیوتادانوس پارٹی برائے صوبائی اسمبلی جناب طاہر رفیع، صدر پِیس فار پِیس ایسوسی ایشن علی رشید بٹ اور بلال بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر کاتالونیہ مسلم فاؤنڈیشن کے صدر اور ’’ فی مے ‘‘ کے سینئر ممبر جناب مالک رْوئیز، انور گارسیا، اور میڈرڈ سفارت خانہ پاکستان بھی شریک ہوئے۔ ’’ فی مے ‘‘ اسپین میں بسنے والے مسلمانوں کی تیسری بڑی نما ئندہ جماعت ہے اورمرزا محمد کلیم اْس کے پہلے پاکستانی نژاد منتخب صدر ہیں، ساتھ ہی وہ ہسپانوی حکومت کے مسلم کمیشن کے پہلے پاکستانی نژاد ممبر بھی ہیں۔پروگرام سے قبل سفیر پاکستان خیام اکبرنے علی رشید بٹ، ہیڈ آف چانسلری میڈرڈ سفارت خانہ پاکستان محترم دانش، بلال بھٹی، طاہر رفیع اور ڈاکٹر عرفان مجید کے ہمراہ ڈاکٹر محمد اسد کی قبر پر حاضری دی۔یومِ پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد’’ کے حوالے سے ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، طاہر رفیع، یوسف ادریس صدر مسلم مراکش کمیونٹی اور علی رشید بٹ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسد کا مسلمان ہونا اور روڈ ٹو مکہ جیسی کتابیں تحریر کرنا رواں صدی کی بہت بڑی کاوش تھی ، ڈاکٹر محمد اسد پہلے پاکستانی تھے جو اقوام متحدہ میں مندوب مقرر ہوئے اور وہ پہلے غیر ملکی تھے جنہیں پاکستان کی شہریت دی گئی ، وہ علامہ محمد اقبال ؒ سے بہت متاثر تھے علامہ اقبال ؒ سے ہونے والی ملاقات نے انہیں ہندوستان جانے پر مائل کیا اور وہاں انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے ملاقات کی اور کنسٹریکشن آف اسلام کے چیئر مین مقرر ہوئے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں ، ڈاکٹر محمد اسد نے سعودیہ میں فاطمہ نامی خاتون سے شادی کی اور اُن کے بطن سے ایک بیٹا طلحہ پیدا ہوا جو آج اسلام کی ترویج کے لئے کام کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسد کی اسلام کے لئے بہت خدمات ہیں کیونکہ انہوں نے ویسے تو 37 کتابیں لکھیں لیکن روڈ ٹو مکہ جو پذیرائی حاصل ہوئی اُس کی مثال نہیں ملتی ، ڈاکٹر اسد نے علامہ اقبال ؒ کے کہنے پر صحیح بخاری کا انگریزی مین ترجمہ بھی کیا تھا ۔ سفیر پاکستان خیام اکبر نے ہسپانوی اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ پروگرام میں غرناطہ کونسل کے مئیر، ڈائریکٹر جناب خاویئر اور ڈائریکٹر لائبریری محترمہ چارو اور مراکشی اور ہسپانوی کمیونٹی نے شرکت کی۔ یہ سر زمینِ اْندلس پر یوم پاکستان کے حوالے سے پہلا پروگرام ہوا ہے جس میں ڈاکٹر محمد اسد رح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ہسپانوی مہمانوں نے پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ غرناطہ اور اْندلس میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی ادبی اور ثقافتی پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تحائف دئیے گئے اور مہمانان کے لئے ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔۔