تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے

پاکستانی نژاد معروف سماجی شخصیت اور صدر پاکستان فیملی ایسوسی ایشن سپین طاہر رفیع کو ہسپانوی سیاسی جماعت ’’سیوتادانوس ‘‘کی جانب سے رواں سال اپریل کے آخر میں قومی انتخابات میں ایم این اے کی نشست پر بطور امیدوار میدان میں اْتارا جا رہا ہے جبکہ سانتاکلوما کی یونین کونسل کے لئے اجمل رشید بٹ جنرل سیکریٹری ’’ پِیس فار پِیس ایسو سی ایشن‘‘ کو کونسلر کی سیٹ جیتنے کے لئے ٹکٹ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق اُمیدوار سیوتادانوس برائے صوبائی اسمبلی طاہر رفیع نے اپنی جماعت کی ہدایات پر امیدوار ایم این اے کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی جسے سیوتا دانوس کے قائدین نے منظور کرتے ہوئے طاہر رفیع کو 28 اپریل 2019 کو ہونے والے قومی انتخابات میں اپنی جماعت کی طرف سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اْتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نژاد طاہر رفیع سیاسی جماعت سیوتادانوس کی طرف سے دسمبر 2017 میں’’ کاتالونیا‘‘ کی صوبائی نشست کے لئے انتخاب لڑ چکے ہیں۔ دوسری طرف اسی سیاسی جماعت کی طرف سے اجمل رشید بٹ پہلی مرتبہ کونسلر کا انتخاب لڑیں گے اور یہ پہلی پاکستانی نژاد شخصیت ہیں جو سپین کی کسی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے مقامی سطح پر جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ صوبہ کاتالونیاکے گزشتہ صوبائی انتخابات میں سیوتادانوس سیاسی افق پر سب سے بڑی جماعت بن ابھری تھی۔ طاہر رفیع ، علی رشید بٹ ، عرفان مجید راجہ اور اجمل رشید بٹ اور اُن کی ٹیم کی 20 سالہ سماجی اور سیاسی خدمات کو دیکھتے ہوئے طاہر رفیع کو صوبائی سے اُٹھا کر قومی نشست پر انتخابی فہرست میں شامل کیا گیا اور انہیں اُمیدوار بنا کر میدان میں اُتارا گیا ہے ۔ دو پاکستانیوں کو ہسپانوی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے الیکشن فہرست میں امیدوار شامل کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی کمیونٹی پاکستانیوں کی تعداد اور ان کے وجود کو تسلیم کرنے پر راضی ہو گئی ہے ۔سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہماری آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل محفوظ ہونے جا رہا ہے ۔