تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ

بارسلونا(پاک نیوز )سپین کے صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں منائی جانے والی یوم پاکستان کی تقریب میں تمام سیاسی اور سماجی فیڈریشنز ، ایسوسی ایشنز اور کمیونٹی کی بھر پور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے سائے میں سب پاکستانی ایک ہیں ، قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا کے زیر اہتمام یہ تقریب اس اعتبار سے قابل ستائش تھی کہ اس میں تمام کمیونٹی نے اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے منعقد کئے جانے والے یوم پاکستان کے پروگرامز پرقونصل جنرل کی جانب سے ترتیب دیئے جانے والے پروگرام کو ترجیح دی ۔پروگرام کی کامیابی پر سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار کسی قونصل جنرل نے کوشش کی کہ تمام کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو ، اس کامیاب پروگرام کی باز گشت امریکی اور چائنا کے قونصل خانوں تک بھی پہنچی اور امریکی و چائنیز قونصل جنرلز بھی پہلی بار پاکستانی قونصلیٹ میں پہنچے اور پاکستانی قونصل جنرل کو مبارک باد دی ۔اس موقع پر سپین کی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز آکیہ نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل بارسلونا نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے اتفاق و اتحاد کا جو خواب دیکھا ہے ہم سب کو مل جل کر اُس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا اکھٹے ہونا ہماری آنے والی نسلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا ، انہوں نے کہا کہ مین قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری اور اُن کے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو ایک جگہ اکھٹا کرکے یوم پاکستان منایا اور مقامی کمیونٹی کو پاکستان کا سافٹ امیج اور مثبت چہرہ دکھایا ، چوہدری امتیاز آکیہ کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کی سپین میں بڑھتی ہوئی تعداد اور جفاکشی کے ساتھ مزدوری کرنا مقامی اداروں کو مضبور کر رہا ہے کہ وہ ہمارے وجود کو تسلیم کریں اسی لئے ہسپانوی سیاسی جماعت سوشلسٹ نے ایم این اے کے لئے محمد اقبال چوہدری کو تیسری بار اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔