تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs Australia 3rd ODI Live | 27 March 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
56723870_2307131736236210_3103853537742815232_n

یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام

پاکستانی کمیونٹی دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم ہو وہ اپنے مذہبی اور قومی دنوں کو شایان شان اور تزک و احترام سے منانے میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھتی ۔ فنون لطیفہ کے شوقین پاکستانی کبھی وطن عزیز سے ثقافتی طائفے منگواتے ہیں اور کبھی کبھار پاکستان کے معروف سنجیدہ اور مزاحیہ شعراء کو بلا کر اپنی ثقافت کا پرچار دوسرے ممالک میں کرتے ہیں ۔پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی جانے والی ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز اپنے ہم وطن تارکین کو ہر طرح کی تفریح مہیا کرنے کے لئے کام کرتی نظر آتی ہیں ، پاکستانی کمیونٹی نے دیار غیر میں اپنے روائتی اور ثقافتی کھیلوں کو اجاگر کرنے میں بھر پور کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں ، کبڈی ، رسہ کشی اور والی بال ایسے کھیل ہیں جنہیں پاکستان کے دیہاتوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا تعلق زیادہ تر پاکستان کے دیہی علاقوں اور گاؤں سے ہے اس لئے یورپی ممالک میں کبڈی اور والی بال کی دھاگ بیٹھ گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی گوری کمیونٹی بھی کبڈی میں دلچسپی لیتی نظر آتی ہے اور گورون نے اپنی ٹیم کبڈی کلب کے نام سے رجسٹرڈ بھی کروا لی ہے ۔ بات ہو رہی تھی مشاعرون اور پاکستانی معروف شعراء کی یورپی ممالک میں آمد کے حوالے سے ، سپین میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریبا ایک لاکھ اور تیس ہزار کے لگ بھگ تعداد مقیم ہے جس کا ستر فیصد حصہ بارسلونا اور اس کے گرد و نواح میں رہائش پذیر ہے ۔ سپین کے صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں مقیم ایک سماجی کارکن اور ادبی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر نے یوم پاکستان کے عنوان سے ایک مشاعرہ کا اہتمام بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔ اس مشاعر کو پاکستان کی معروف شاعرہ فاخرہ انجم کے نام سے منسوب کیا گیا جو پاکستان سے بارسلونا خصوصی طور پر تشریف لائی تھیں ۔ ” ایک شام فاخرہ انجم کے نام” پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی۔اس خوبصورت شام کی نقابت پر مامور نقیب نے بہترین انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیئے ۔۔شاہد لطیف گجر نے اس محفل کو بڑے اہتمام کے ساتھ سجایا تھا ۔ پاکستان سے تشریف لائی ہوئی مہمان شاعرہ فاخرہ انجم ، محمد اقبال چوہدری امیدوار قومی اسمبلی سوشلسٹ پارٹی. ارشاد اللہ بھٹی اور میاں ممتاز دانش کی آمد پر مشاعرہ کی آرکنائزنگ کمیٹی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ریڈیو اور ٹی وی کی معروف آواز قدیر احمد خاں نے بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ فاخرہ انجم سے پہلے بارسلونا میں مقیم مقامی شعراء پروفیسر شیخ آفتاب سمیت دوسرے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔اس موقع پر پہلے پاکستانی نژاد امیدوار ایم این اے سوشلسٹ پارٹی محمد اقبال چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں یا یہ کہہ لیں کہ پاکستان سے اتنی دور رہتے ہوئے ایسی ادبی محافل کا انعقاد مثبت اور احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی محافل سے ہم اپنے وطن کے کلچر اور تہذیب و تمدن سے جڑے رہتے ہیں اور مقامی کمیونٹی کو بتا سکتے ہیں کہ ہم ادب دوست قوم ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسی ادبی محافل کے انعقاد کے لیے ہمارا بھرپور تعاون ہمیشہ سے رہا اور آیندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ سپین میں اُردو ادب اور اردو زبان کی ترویج کے فروغ کے لئے چوہدری شاہد لطیف گجر کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔مشہور شاعرہ اور ماہرتعلیم فاخرہ انجم کو اپنا کلام پیش کرنے کی دعوت دی گئی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔فاخرہ بتول نے مختلف موضوعات پر اپنا کلام پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔ان کے پنجابی کلام پر تو حاضرین عش عش کر اٹھے۔اس محفل کی خاص بات یہ بھی تھی کہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی اس میں شرکت کی۔ تقریب میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے قونصل جنرل کے زیر صدارت 23 مارچ کے کامیاب یادگار پروقار پروگرام کے حوالے سے قونصل جنرل علی عمران چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اہل ذوق شرکاء خواتیں و حضرات کو فاخرہ انجم نے اپنی کتابیں بھی پیش کی۔محمد اقبال چوہدری نے اہل اسلام کی بقا ملک پاکستان کی ترقی و کامیابی کے لیے دعائیہ کلمات پیش کئے ،مشاعرہ میں شریک خواتین و حضرات نے مشاعرہ کے آرگنائزر چوہدری شاہدلطیف گجر ، نعیم عباس بھٹی.اشرف مغل.محمد جہانگیر خان، رضوان کاظمی. کو سٹیج پر بلا کر داد دی اور حوصلہ افزائی کی۔آنے والے مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیاتھا ۔ فاخرہ انجم کے کچھ اشعار ملاحظہ ہوں ۔
ہے کوئی خاص در و دل کھلا ہے جس کے لئے
سبھی کے واسطے خوش آمدید تو نہیں ہے
یہ دل دے دیا تم کو یقین کیسے دوں
محبتوں کی میری جان رسید تو نہیں ہے
اُمید ملنے کی اُس سے اتنی رات گئے
تمہاری فاخرہ اتنی جدید تو نہیں ہے
،،،،،
محبتوں کی فریب باتوں میں آ رہے ہیں تو کیا برا ہے
خوشی خوشی یہ حسین دھوکے جو کھا رہے ہیں تو کیا برا ہے