تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        

سپین۔شہدائے کشمیر ریلی کا انعقاد ، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت

بارسلونا(پاک نیوز )سپین کے صوبہ کتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ایک پرامن ریلی نکالی گئی اور ایک ملین دستخطی مہم کے لیے کیمپ لگایا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اس بڑی ریلی کی قیادت کی، جس کا اہتمام اسپین میں مقیم کشمیری رہنما راجہ مختار سونی کی تنظیم ندائے کشمیرنے کیا۔ریلی کے دوران کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری ، سردار صدیق، وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی، ڈی جی کشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی، سیکرٹری سیل منصور قادر ڈار، سماجی شخصیت چوہدری امتیاز آکیہ ، ہسپانوی سیاسی پارٹی سوشلسٹ کے راہنما محمد اقبال چوہدری ، فرانس سے کشمیری رہنما نعیم چوہدری کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین موجود تھے۔شرکا نے کاتالونیا کے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگا کرمقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ریلی میں بچے اور خواتین کثیر تعداد میں شامل تھے۔ریلی سے قبل کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیریوں کی حمایت میں جاری ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں بارسلونا کے مرکزی علاقے میں ایک کیمپ لگایا گیا،بڑی تعداد میں لوگوں نے دستخظ کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔یورپ میں کشمیرکونسل ای یوکی طرف سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔چند سال قبل بیلجئیم سے شروع ہونے والی مہم میں ابتک یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔اس مہم کو یورپی ممالک میں متعدد مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔بارسلونا میں دستخطی مہم کے دوران منتظم چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کو مقامی باشندوں اور سماجی کارکنوں اور دیگر شخصیات کی معاونت حاصل تھی۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے بارسلونا میں دستخطی مہم کے کیمپ کے اختتام پر بتایا کہ وزیراعظم ا?زاد کشمیر کی اس دستخطی مہم اور ریلی میں شرکت بہت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی مہم کے دوران لوگوں کا ردعمل بہت ہی حوصلہ افزا تھا،بہت سے لوگوں نے کشمیر کے بارے میں کافی دلچسپی ظاہر کی۔علی رضا سید نے کہا کہ یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایک ملین دستخط مکمل نہیں ہو جاتے۔انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل یورپ میں جہاں جہاں بھی کیمپ لگائے گئے، لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہرکی اور ہمیں بہت پذیرائی ملی۔ درایں اثناء کشمیرکونسل ای یو کے زیر اہتمام یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کے سینئر رہنما چوہدری خالد محمود جوشی کی صدارت میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران مقررین نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کا ماورائے عدالت قتل عام، نوجوانوں اور سیاسی رہنماو¿ں کی بلاوجہ گرفتاریاں اور بے جا گھرگھر تلاشی جیسے بہیمانہ اقدامات جاری ہیں۔انھوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے درخواست کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوائیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طور پر حل کروائیں۔