تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        

فلسطین کا اسرائیل سےتمام معاہدے معطل کرنےکااعلان

فلسطینی صدرمحمود عباس نےاسرائیل سےتمام معاہدے معطل کرنےکااعلان کر دیا۔

صدرمحمود عباس کااعلان اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی گھرمسمارکیے جانے کےبعد سامنے آیا۔

محمودعباس کےمطابق اعلان پرعمل درآمد آج سے شروع ہوگا ۔ اسرائیل نےایک نئی مہم میں مغربی کنارے پرقائم فلسطینی گھروں کومسمارکرنا شروع کیا ہے۔

ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ’ وحشیانہ طاقت کے استعمال ارض فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں صیہونی ریاست کو اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صیہونی ریاست کے تمام اقدامات غیرآئینی اور باطل ہیں‘۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینی قوم کو اس کے تمام حقوق فراہم نہیں کیے جاتے اس وقت تک خطے میں دیر پاامن کا خواب پورانہیں ہوسکتا۔ فلسطینی قوم آزادی کی جدو جہد جاری رکھے گی چاہےاس میں زمانے لگ جائیں۔ بالآخر آزادی فلسطینی قوم کا مقدر ہوگی‘۔