تازہ ترین
حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا        

شہباز شریف کا برطانوی اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

برطانیہ کی معروف لا فرم نے شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاب باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

برطانوی لا فرم کارٹر رَک نے 14 جولائی کو سیاسی مقاصد کے تحت آرٹیکل کی اشاعت کے خلاف میل آن لائن اور اس کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

کارٹر رک نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ اس نے ایک ہفتے تک کیس کا جائزہ لینے کے بعد شہباز شریف کی نمائندگی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کارٹر رک کا کہنا ہے کہ آرٹیکل شہباز شریف کے لیے سخت توہین آمیز ہے جس میں غلط الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی امدادی رقم خوردبرد کی ۔ شہباز شریف ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیلی میل نے خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی رقم خورد برد کی تھی۔