تازہ ترین
حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا        

فردوس جمال کا ماہرہ کو ماں کا کردار کرنے کا مشورہ

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سنیئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کو فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکار فردوس جمال نےایک نجی چینل کے معروف شو میں شرکت کی، اُس دوران میزبان نے فردوس جمال کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ ان کو کوئی مشورہ دیں جس پر اداکار نے فوراً کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اُن کا چہرہ ماڈلنگ کے لیے اچھا ہے لیکن اب اُن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔

فردوس جمال نے کہا کہ ان لیے میرا مشورہ ہے کہ اُنہیں فلموں میں ہیروئن کی بجائے دو بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بعد از میزبان نے بھی ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کی کوئی پاکستانی فلم ایسی نہیں ہے جس نے اچھا بزنس کیا ہو، وہ فلم  ’ورنہ‘ ہو یا پھر ’سات دن محبت ان‘۔

اس پر فردوس جمال نے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات، ماہرہ خان سے کئی زیادہ اچھی اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ اس بڑی عید پر ریلیز کی جائے گی، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی یا پہلے کیہی فلموں کی طرح معمولی بزنس کرے گی۔