تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        

فلپائن میں زلزلے سے 8 افراد ہلاک

فلپائن میں زلزلے کے باعث 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلپائن حکومت کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا بیٹنس جزیرے پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور پھر کچھ دیر بعد 5 اعشاریہ 9 شدت کے آفٹرشاکس محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم اور سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی میں نافذ کر دی گئی ہے۔

فلپائن ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف حادثات میں 60 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکے متوقع ہیں۔