تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

مقدونیا میں 21 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیا میں پولیس نے 21غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے گشت کرنے والے اہلکاروں نے سربیا کی سرحد کے قریب ایک جیپ کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

اہلکاروں نے علاقے کی تلاشی لی تو جنگل میں چھپے 21 افراد پکڑے گئے جن کا تعلق پاکستان، عراق اور شام سے ہے۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو مائیگرینٹ ٹرانزٹ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں یونان کے حوالے کیا جائے گا۔