تازہ ترین
حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا        
pounds-dollers-lodon-euro-froud-uk-death-woman

مرحومہ خاتون کے اکائونٹ سے ہزاروں پاونڈز کی چوری

ڈائریکٹ ڈیبٹ فراڈ کے ذریعے ایک مرحومہ خاتون کے اکائونٹ سے14000 پونڈز چوری کر لئے گئے۔ خاتون کی بیٹی سوئی نے کہا کہ صدمہ اور غصہ نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ میں یقین نہیں کر سکتی تھی کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ سوئی کا کہنا تھا کہ جس لمحہ مجھے علم ہوا کہ میری مرحومہ ماں کے اکائونٹ سے ڈائریکٹ ڈیبٹ فراڈ کے ذریعے 14000پونڈز سے زائد چوری کر لئے گئے تو مجھے بہت صدمہ ہوا۔ ان کی والدہ کئی برسوں سے ذہنی انحطاط(dementia) سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہی تھیں.سوئی کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی نفرت محسوس ہوئی ہے کہ کسی شخص نے میری ماں کی رقم لوٹ لی ہے انہوں نے کہا کہ میری تشویش صرف ماں کی طرف سے نہیں ہے۔ چیریٹی ’’ ایکشن آن ایلڈر ابیوز نے متنبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹ ڈیبٹ فراڈ غیر محفوظ متاثرین کے نام پر ہورہے ہیں۔ چیریٹی نے کہا ہے کہ اسے موجودہ سسٹم میں خامیوں اور شفافیت میں کمی کے باعث تشویش ہے۔ تاہم ڈائریکٹ ڈیبٹ سسٹم کا کہنا ہے کہ اس کی ضمانت کا مطلب یہ ہے کہ جو کمپنیاں کسٹمر کے بینک اکائونٹ سے ادائیگیوں کے لئے اسے استعمال کرتی ہیں وہ کڑی جانچ پڑتال سے گزرتی ہیں۔2010 میں ڈیمنشیا کی تشخیص ہونے کے بعد مارگریٹ کو ایک نرسنگ ہوم منتقل کر دیا گیا تھا۔ تین سال بعد ایک مرحلہ پر جب مارگریٹ خود اپنی دیکھ بھال کرنے کے لائق نہیں تھی تواس کا بینک اکائونٹ استعمال کرتے ہوئے دو ڈائریکٹ ڈیبٹ بنائے گئے تھے۔ اگلے چار برسوں میں ڈائریکٹ ڈیبٹ سے 14000 پونڈز چوری کر لئے گئے۔ یہ چوری مارگریٹ کی 2017 میں موت کے بعد کی گئی۔ سوئی نے ماں کے اکائونٹ سے چوری پر جب معلومات کیں تو ماں کے بینک لائیڈ کا کہنا تھا کہ دونوں ڈائریکٹ ڈیبٹ قانونی طور پر بنائے گئے تھے۔ جس کے پیش نظر بینک کوئی رقم واپس نہیں کر سکتا۔