تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        
eid-ul-azha-filmi-heroiens-film-actress

بڑی عید پر فلمی حسیناؤں میں زبردست مقابلہ ہوگا

بڑی عید پر فلمی حسیناؤں میں زبردست مقابلے کا فلم بینوں کو بے چینی سے انتظار ہے، حریم فاروق، مایا علی اور ماہرہ خان کے دلکش رقص فلموں کی ریلیز سے قبل ہی مقبول ہوچکے ہیں۔

ان میں نمبر ون کون آتا ہے، اس کا فیصلہ چند دنوں بعد ہوجائے گا۔

تینوں فلمی ہیروئنوں نے ماہر کوریو گرافر سے تربیت لی ہے، جو سب سے زیادہ خوب صورت اعضاء کی شاعری کرے گا، وہی فلم بینوں کے دل جیتنے میں کام یاب ہوگا۔

نوجوان ہدایت کار اظفر جعفری نے اپنی نئی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں حریم فاروق کے مدِمقابل علی رحمان کو کاسٹ کیا۔

یہ فلم جیو فلمز اور ’’آئی ایم جی سی‘‘ کے اشتراک سے پیش کی جائے گی۔

حریم فاروق اور علی رحمان کی جوڑی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’پرچی‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

حریم فاروق اداکاری کے ساتھ فلم سازی کے عمل میں بھی کام یابی حاصل کر رہی ہیں۔

اس فلم کی جھلک اور گانوں کا بہت شان دار رسپانس آرہا ہے۔ فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق نے گیتوں پر شان دار رقص پیش کیا ہے۔

معروف ہدایت کار احسن رحیم کی سپر ہٹ فلم ’’طیفا اِن ٹربل‘‘ میں دُھوم مچانے والی اداکارہ مایا علی نئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں معروف فن کار شہریار منور کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

قبل ازیں شہریار منور کی جوڑی ماہرہ خان کے ساتھ بھی فلموں میں پسند کی گئی اور اب وہ مایا علی کے ساتھ پرفارمنس کا جادو جگانے آ رہے ہیں۔ اس فلم کو نامور لکھاری عمران اسلم نے لکھا ہے، جب کہ اس کےہدایت کار عاصم رضا ہیں۔ اس فلم کا عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ فلم میں شامل، مایا علی، میراجی اور ماہرہ خان کے دلکش ڈانس کے چرچے عام ہیں۔

معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ میں نامور اداکار فواد خان کے مدِمقابل ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیاہے۔ ان دونوں سپر اسٹار کو سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ سے حاصل ہوئی۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کب سینما اسکرین پر نظر آئے گی یہ تو فلم کی ریلیز کے موقع پر ہی معلوم ہوگا۔ فی الحال وہ بلال اشرف کے ساتھ فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں جلوہ ہو رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اب تک بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رُخ خان، ہمایوں سعید، شہریار منور کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔

اب وہ مومنہ دُرید کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں بلال اشرف کے ساتھ کیا رنگ جمائیں گی۔ اس کے لیے بڑی عید تک انتظار کرنا ہوگا۔