تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        
imran-with-kind-saudia

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے پاکستان اور اس کے مفادات کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو پاکستان کی اولین ترجیح قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاک سعودی تعلقات کی تعریف کی، انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے بھی فون پر رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے رمضان میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔