تازہ ترین
بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے نیشنل ڈے کی تقریبات میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے صدر کوائم تورا سے ملاقات         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی صوبائی فارن منسٹر الفریڈ بوش ای پاسکوال سے ملاقات         ظہیر جنجوعہ نے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں        
chaudhry-naveed-warraich-pmlq-spain

سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ

بارسلونا(پاک نیوز) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سینٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اپوزیشن کے جو ووٹ اپوزیشن کے خلاف کاسٹ ہوئے وہ خریدے نہیں گئے بلکہ وہ سینیٹرز کے ضمیر کی آواز تھی جو انہوں نے استعمال کی ، ان خیالات کا اظہار پاکستان سماجی شخصیت اور مسلم لیگ قاف سپین کے سینئر راہنما حاجی نوید وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجرانی سینٹ کے چیئر مین کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے اور اس بات کی تائید آج ہونے والی ووٹنگ میں سامنے آ گئی ہے ۔ چوہدری نوید وڑائچ نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کا ہر وار ناکام ہو چکا ہے اور جو تیر اپوزیشن نے سینٹ کے چیئر مین کی جانب پھینکا تھا وہ واپس ان کے جسم میں پیوستہ ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں ۔