تازہ ترین
بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے نیشنل ڈے کی تقریبات میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے صدر کوائم تورا سے ملاقات         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی صوبائی فارن منسٹر الفریڈ بوش ای پاسکوال سے ملاقات         ظہیر جنجوعہ نے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں        
asia-cup-2019-spain-barcelona-catalunya

سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی

بارسلونا(پاک نیوز) کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں تیسرے سالانہ ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ 2019کی ٹرافی اور یونیفارم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک عمران نے ادا کئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپین کے معروف بزنس مین چوہدری عزیز احمد آف امرہ تھے ، ایشیاءکرکٹ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی اپنی یونیفارم حاصل کی اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال کی ٹرافی وہ جیتیں گے ، کپتان حضرات کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ذریعے ہم مقامی کمیونٹی کو اپنا مثبت چہرہ دکھا سکتے ہیں اور دوسرے ممالک میںرہتے ہوئے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد ایشیائی ممالک کے درمیان اتفاق و اتحاد کی فضاءقائم کر نے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔ ایشیاءکپ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر مرزا بشارت ، انٹرنیشنل ریفری ملک عدنان اور عمران ملک نے دن رات محنت کی ہے ۔ایشیاءکپ دو دن جاری رہے گا ۔اس موقع پر ایشیاءکپ کی ٹرافی چاروں کپتانوں نے اپنے ہاتھوں میں بلند کرتے ہوئے حاضرین سے وعدہ لیا کہ وہ ایشیاءکپ کو کامیاب بنانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے گراونڈ میں اپنی فیملیز کے ساتھ تشریف لائیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بارسلونا کو فٹ بال کا گھر کہا جاتا ہے لیکن سپین میں مقیم ایشیائی کمیونٹی نے یہاں کے میدانوں کو کرکٹ سے آباد کرکے ثابت کیا ہے کہ کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہے ۔یاد رہے کہ بارسلونا میں پہلے دو ایشیاءکرکٹ کپ ہو چکے ہیںاور وہ دونوں کپ پاکستان نے جیتے تھے ۔یونیفارمز اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کے اختتام پر حاضرین کے لئے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں قدیر احمد خان اور سعید حیدری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ایشیاءکپ 2019کے انتظامی امور سنبھالنے کے لئے چاچا رشید ، ذوالفقار علی ، میاں دانش ، شاہد لطیف گجر ، عدیل احمد ، نعیم بھٹی ، ولید بھائی اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ایشیاء ٹی 20 کرکٹ کپ 2019 میں اس سال پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

asia-cup-2019-aziz-amra