تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        
imran-malik-cricket-team-spain

ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں

بارسلونا(پاک نیوز) سپین کے صوبہ کاتالونیا کے دارلحکومت بارسلونا میں مقیم ایک ایسی شخصیت جو کسی تعارف کی محتاج تو نہیں لیکن آج سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کرکٹ کے فروغ اور شعبہ نقابت کے حوالے سے اس شخصیت کی پرستار نظر آتی ہے ، کمال شخصیت کے حامل پاکستانیوں کو قانونی مشاورت دینے اور ہسپانوی زبان پر عبور کے لئے بھی کمیونٹی کو ترغیب دیتے ہیں ، جی ہاں ہماری مراد ملک عمران سے ہے جو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کرکٹ جیسے کھیل کو فروغ دینے میں پیش پیش ہیں ، بارسلونا کو ویسے تو فٹ بال کا گھر کہا جاتا ہے اور ہے بھی ایسا ہی لیکن ملک عمران نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بارسلونا کے میدانوں کو جس طرح کرکٹ کے ساتھ آباد کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ملک عمران سے جتنا ممکن ہو سکا اس نے کرکٹ کو سپین بھر میں متعارف کرانے کا سہرا اپنے سر سجایا ہے ، یہ تو تھا ہی لیکن کرکٹ کے پروگراموں میں نقابت کے فرائض جس انداز سے ادا کرتے ہیں وہ ملک عمران کا اپنا انداز ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ،چونکہ ملک عمران ریڈیو اناونسر بھی رہ چکے ہیں اس لئے نقابت کے وقت الفاظ کا چناو اور برجستہ سیر حاصل گفتگو پر ان کو ملکہ حاصل ہے ۔ شائقین کرکٹ ، کرکٹ کے کھلاڑی اور دوسرے شعبوں سے وابستہ پاکستانی ملک عمران کے کرکٹ کے فروغ اور شعبہ نقابت کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے مکمل طور پر پرستار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی عمران ملک کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے ۔