تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        
عاطف کا گانا ہٹانا یوٹیوب کو مہنگا پڑگیا

عاطف کا گانا ہٹانا یوٹیوب کو مہنگا پڑگیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر 10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنا ترک کردیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت آنے پر پابندی عائد کردی تھی حتیٰ کہ بھارتی فلموں میں شامل پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل نہ کرکے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایسا ہی کچھ بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی ہوا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی’ ٹی سیریز‘ نے عاطف اسلم کا گیت ’بارشیں‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

عاطف اسلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانا ہٹائے جانے کے کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپلوڈ کردیا۔

عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپلوڈ کردیا ایسا کیوں کیا، اس کا مجھے علم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔