تازہ ترین
بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے نیشنل ڈے کی تقریبات میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے صدر کوائم تورا سے ملاقات         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی صوبائی فارن منسٹر الفریڈ بوش ای پاسکوال سے ملاقات         ظہیر جنجوعہ نے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں        
سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا

سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا

سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا

بارسلونا(پاک نیوز ) پاکستانیوں اور ایشئین کمیونٹی نے سپین میں کرکٹ کے فروغ میں بھی نمایاں خدمات پیش کرتے ہوئے اس کھیل کو فٹ بال کے میدانوں میں پھیلایا اور مقامی لوگوں کو بتایا کہ ہم صحت مندانہ سر گرمیوں کے دلدادہ لوگ ہیں ۔اس وقت سپین میں 33کرکٹ کلب رجسٹرڈ ہیں جو کنگ کپ اور کاتالونیا لیگ میں حصہ لیتے ہیں ، اسی سلسلے کی ایک کڑی تیسرا ایشیاءکرکٹ کپ تھا جو بارسلونا کی منجوئیک گراونڈ میں کھیلا گیا ، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ، پول میچز کے بعد فائنل کے لئے پاکستان اور افغانستان کوالیفائی کیا ، فائنل میچ دیکھنے کے لئے ایشین کمیونٹی کی کثیر تعداد میدان میں پہنچی تھی ، کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایشیاءکپ میں ڈھول کی تھاپ ، نوجوانوں کے بھنگڑے اور حوصلہ افزا نعروں نے ماحول کو گرمایا ہوا تھا ۔ پاکستان نے فائنل کا ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔یاسر علی اور ارمغان خان اوپنر بن کر میدان میںاترے ، ارمغان خان نے بہترین بیٹنگ کاا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز سکور کیا لیکن وہ رن آوٹ ہو گئے ۔حمزہ ڈار 35، بصیر خان 29 اور یاسر علی نے 24سکور کئے ، افغانستان کی طرف سے باولنگ کرتے ہوئے ، خالد احمدی نے 4وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان نے کل سکور 133بنایا ۔جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 103سکور پر ڈھیر ہوگئی ، پاکستان کی طرف سے بہترین باولنگ کرتے ہوئے فیصل شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمیر نے 3وکٹ لئے ، اس طرح پاکستانی ٹیم نے ونر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔تیسرے ایشیاءکپ کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین چوہدری عزیز امرہ اور پاک فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر تھے ۔چوہدری عزیز امرہ ، چوہدری سبط اور چوہدری ثاقب طاہر نے ونر ٹرافی پاکستان ٹیم کے کپتان محمد طارق کے سپرد کی ، جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوںکو حافظ عبدالرزاق صادق ، نعیم بھٹی کنجاہ ، چاچا رشید ، طارق رفیق بھٹی ، اظہر عباس ، ممتاز منیر سہوترہ ، چوہدری سبط ، شاہد لطیف گجر ، اشرف مغل ، عدیل احمد ، سکھا سنگھ ، ملک عدنان ، رانا ندیم ، ملک عمران ، مرزا بشارت نے میڈلز دیئے ۔ ٹورنامنٹ انٹطامیہ ملک عمران اور مرزا بشارت کی قیادت میں تمام انتظامات سنبھالے ہوئے تھی ، ٹورنامنٹ کی کامیابی کے پیچھے ملک عمران کی خصوصی کاوشیں شامل حال رہیں ، سپین میں مقیم ایشین کمیونٹی نے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مقامی کمیونٹی کے سامنے ہم اپنا سافٹ امیج رکھ سکتے ہین اور انہیں بتا سکتے ہیں کہ ہم پر امن اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو پسند کرنے والی قوم ہیں ۔پاکستان نے تیسرا ایشیاءکپ جیت کر ہیٹرک کر لی اور تینوں بار ایشیاءکپ جیتنے والی ٹیم کو مقامی کمیونٹی سمیت دوسری شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب سپین کی قومی کرکٹ ٹیم میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہو گی اور یہ ٹیم ورلڈ کپ ضرور کھیلے گی ۔