تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        
سپین میں کشمیریوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں ، انڈین حکومت کے خلاف سخت نعرے باز ی

سپین میں کشمیریوں کے حق میں احتجاجی ریلیاں ، انڈین حکومت کے خلاف سخت نعرے باز ی

بارسلونا(پاک نیوز)حکومت  پاکستان کے اعلان کے مطابق ہفتے میں ایک دن آدھے گھنٹے کے لیے کشمیر سے اظہارِ یکجہتی ضرور کیا جائے گا جس کا آغاز آج جمعتہ المبارک کے  با برکت دن سے کر دیا گیا ، اس حوالے سے سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی  سمیت مقامی ہسپانوی کمیونٹی نے  بھی بھر پور شرکت کی ،  ان ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ، احتجاجی ریلیوں میں شامل افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ انڈین آرمی فی الفور کشمیر سے نکل جائے اور کشمیریوں کو اُن کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے ، مودی سرکار جابرانہ طریقے سے کشمیر کی ذاتی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش نہ کرے ، عالمی طاقتیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور انڈیا پر زور دے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے ، میڈرڈ میں نکالی گئی ریلی سے سفیر پاکستان خیام اکبر اور ہیڈ آف چانسلری دانش محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقامی کمیونٹی کو بتانا ہے کہ مسئلہ کشمیر در حقیقت ہے کیا ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پر آج ساری دنیا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری باہر سڑکوں پر نکل آئے ہیں جو کشمیر سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،  بارسلونا میں نکالی جانے والی  احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کہا    کہ ہماری سفارتی ، جانی اور مالی مدد کشمیریوں کے ساتھ تھی اور کشمیر کی آزادی تک ساتھ رہے گی ، انہوں نے کہا کہ ایسی ریلیوں سے ہم نے یو این او اور بڑی طاقتوں کو باور کرانا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کی ذاتی حیثیت ختم  کرنےکا جابرانہ اقدام کرکے اپنی تباہی پر مہر ثبت کر دی ہے کیونکہ انڈیا کے پاس یہ آخری پتا تھا جو اُس نے کھیل دیا ہے ۔ریلیوں سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں راجہ مختار سونی ، ملک محمد شریف ، راجہ نامدار اقبال خان ، راجہ نصیر شامل تھے ، مقررین نے اپنے خطابات میں مودی سرکار کے خلاف سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی اس دور کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ، اس موقع پر شرکا  نے انڈین حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی اور لے کہ رہیں آزادی ، ہ، چھین کہ لیں گے آزادی جیسے نعروں سے فضا گونجتی رہی ۔