تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        
saudi daku arrested

غیرملکیوں کو لوٹنے والا سعودی ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار

سعودی عرب میں غیر ملکی رہائشیوں کو لوٹنے والا 3 سعودی افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی پولیس کے ترجمان کے مطابق سعودی ڈاکوؤں کا یہ گروہ نقاب پہن کر کارروائیاں کرتا تھا اور رہزنی، چوری اور گھروں میں گھس کر غیر ملکی ملازماؤں کےخلاف وارداتوں میں بھی سرگرم تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی شہریوں نے دمام، الخبر اور الظہران شہروں میں 5 گاڑیاں چوری کیں جبکہ تجارتی مراکز پر حملے کرکے سامان اور نقدی چھین کر فرار ہونے جیسے واقعات میں ملوث تھے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی ڈاکوؤں ایک گھر میں گھس کر گھریلو ملازمہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

پولیس نے رہزنوں کے قبضے سے پستول، نقاب اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں ہیں جبکہ سعودی ڈاکوؤں کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں۔

سعودی ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں، گاڑیاں چوری کرنے سمیت 5 واقعات کا اعتراف کر لیا ہے۔