تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، پنجاب میں پولیس ملازمین کی زیادتیاں جاری

پنجاب میں پولیس کی زیادتیاں جاری ‘حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ‘کوٹ رادھا کشن اور لڈن میں پولیس تشدد کے مزید واقعات سامنے آئے ہیں‘پاکپتن میں بابا فرید کے مزارپرسب انسپکٹر کا بزرگ شہری پر تشدد‘ڈی پی اونے سب انسپکٹرکو معطل کرنے کا حکم دیدیا‘قصور میں تشددسے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی ‘تھانہ لڈن پولیس کا خاتون پر تشددکے بعد سبزی منڈی کے ایک آڑھتی پرتشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جسے مقامی زمیندار کے ایماپر بغیرایف آئی آر گرفتار کرکےتشددکانشانہ بنا کر بازوتوڑڈالا ‘آرپی اونے ایس ایچ اوکی گرفتاری کا حکم دیدیا ‘ادھر فیروزوالاکچہری میں وکیل کے ہاتھوں تھپڑ کھانے والی لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر پولیس کی نوکری سے ہی استعفیٰ دے دیا‘خودکشی کی دھمکی ‘ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل کا کہناہے کہ تھپڑ پر گولی کی دفعہ نہیں لگاسکتے‘ادھر لاہور کے تھانہ شمالی چھائونی میں زیر حراست ملزم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کی ایف آئی آرانچارج انویسٹی گیشن سمیت 6

افراد کے خلاف درج کر لی گئی‘عامر مسیح کے پوسٹمارٹم سے تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے ایک نوجوان کوچوری کا موبائل خریدنے کے الزام میں بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا‘حالت غیر ہونے پر اُسےورثاء کے حوالے کردیا جنہوں نے اسےجناح ہسپتال لاہور داخل کرادیا ہے جہاں اسکی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ حقائق جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔تھانہ لڈن پولیس کے خاتون پر تشدد کے بعد سبزی منڈی کے ایک آڑھتی محمد الیاس پرتشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جسے مقامی زمیندار کے ایماپر بغیرایف آئی آر گرفتار کرکےتشددکانشانہ بنا کر بازو توڑ ڈالا ۔خاتون ظہور الہیٰ پر لڈن پولیس کے تشددکی خبر کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینےپر آر پی اوملتان وسیم خان لڈن پہنچے اورمظلوم خاتون سے ملاقات کی ۔ آ ر پی او ملتان وسیم احمد خان کی آمد کا پتہ چلنے پر الیاس نے تھانہ لڈن پہنچ کر اپنی فریاد پیش کی ۔آ ر پی او نےحقائق پوچھنے کے بعد ایس ایچ او لڈن عارف شاہ کو فوری گرفتار کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔دریں اثناء باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ فائزہ نواز کیس کے سلسلہ میں پولیس اور وکلا ٗبرادری کے درمیان صلح کروانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں ۔دریں اثناء ڈی پی او شیخوپورہ محمد صلاح الدین غازی نے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ احمد مختار کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر منظور ہوئی ہے اس کے خلاف ایف آئی آر میں لگائی جانے والی دفعات قابل ضمانت تھیں۔ ادھر لاہور کے تھانہ شمالی چھائونی میں زیر حراست ملزم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کی ایف آئی آرانچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 افراد کے خلاف درج کر لی گئی، انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر ناصر بیگ گرفتار ہے، سب انسپکٹر ذیشان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایف آئی آر میں 4 نامعلوم کانسٹیبلز بھی نامزد ہیں، تفتیش میں شناخت پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔