تازہ ترین
حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا        

آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا

بارسلونا (پاک نیوز )آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، پروگرام کی خاص بات پالسن گروپ کے سی ای او جناب چوہدری امانت علی وڑائچ کی طرف سے پاکستانی خاندانوں کے لیے بے شمار تحائف تھے۔اور اس کے ساتھ لاہور ریسٹورنٹ بارسلونا کی جانب سے بچوں میں ٹیبلیٹس دی گئیں۔اور اس طرح پروگرام میں شریک ہر بچے اور فیملی کو تحائف دئیے گے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض پریہان رفیع اور فضہ نور نے ہسپانوی اور اردو میں انجام دیے۔
پروگرام میں ، حمد و نعت، ملی نغمے پیش کئیے گے جبکہ حجاب اسجد نے ہسپانوی زبان میں محرم الحرام اور حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق خوبصورت الفاظ میں حاظرین کو بتایا جبکہ بچوں نے جموں و کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ رائیسہ طاہر نے استاد کے احترام میں ایک خوبصورت تقریر کی,آخر میں بچوں نے مختلف کھیل پیش کرنے کے علاوہ پاکستانی خواتین کے اس معاشرے میں انضمام اور ہسپانیہ کی تاریخ کے متعلق سوالات رکھے تھے اور ہر جواب پر Palsonکی جانب سے انعام دیا گیا اور پھر قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش قسمت بچوں کو لاہور ریسٹورنٹ کی جانب سے ٹیبلیٹس دی گئیں۔ پروگرام میں سوسانہ بلتران- ممبر پارلیمنٹ گاتالونیہ، اولگا گومیس Regidorکول بلانک لا توراسا اور ، مختلف مذاہب پر مشتمل فورم ہسپتالت کی ممبر ماریا اور قونصل جنرل آف پاکستان ڈاکٹر عمران علی چوہدری نے تقریب سے خطاب کیا اور منتظمین کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی فیملیز کو اکٹھا کیا قونصل جنرل صاحب کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کے لئیے اس قسم کے پروگرام بہت اہمیت کے حامل ہیں جن سے ناصرف بچوں کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ تعلیمی میدان میں بھی ترقی کے دروازے کھولیں گے۔ ٹیکسی سیکٹر کی نمائیندگی چوہدری شہباز کھٹانہ نے کی انہوں نے بھی پاکستانی بچوں کی تعلیم پر زور دیا اور منتظمین کی پاکستانی بچوں کے لئیے اس کاوش کو بہت سراہا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات پر چوہدری شہباز کھٹانہ، محترمہ اولگا گومیس، محترمہ ماریا، ڈاکٹر عرفان مجید راجہ اور بیگم طاہر رفیع کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔
پروگرام کا اختتامیہ ڈاکٹر عرفان مجید راجہ، علی رشید بٹ، طاہر رفیع اور مہر محمد ارسلان نے ادا کیا اور آنے والی تمام فیملیز، اور میونسپل کمیٹی ہسپتالت کا شکریہ ادا کیا۔