تازہ ترین
حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا        

قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت

بارسلونا(پاک نیوز )وزیراعظم پاکستان عمران خان جب تک سلامتی کونسل سے خطاب نہیں کرتے تب تک دنیا بھر کی میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی انڈین جارحیت اور کشمیر میں جاری انڈین آرمی کی بربریت کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی. ان خیالات کا اظہار قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں ہونے والے ہفتہ وار احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کیاانھوں نے کہا کہ ہم ستائیس ستمبر سے پہلے بارسلونا میں بہت بڑے احتجاج کا اہتمام کر رہے ہیں جس سے مقامی ہسپانوی کمیونٹی کو کشمیر ہونے ظلم و تشدد کے بارے میں معلومات ملیں گی اور مقامی کمیونٹی اپنے اپنے پلیٹ فارم سے مسئلہکشمیر کو بہتر طریقے سے اجاگر کرے گی۔اس احتجاج میں سپین میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات  کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ احتجاج سے ندائے کشمیر کے صدر راجہ مختار سونی اور آسے سوپ کی چیر پرسن ڈاکٹر ہما جمشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ساری دنیا میں مسئلہ کشمیر اور وہاں جاری انڈین آرمی کی بربریت عیاں ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر کی آئینی اور ذاتی حیثیت ختم کرنے کے لئے جو چال چلی تھی وہی چال کشمیر کی آزادی کا باعث بنے گی ، انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ، مقررین نے کہا کہ بارسلونا کی تاریخ میں کشمیریوں کے حق کے لئے جو  سب سے بڑا احتجاج ہونے جا رہا ہے اس میں کشمیری اور سپین میں مقیم تمام پاکستانیوں کو اپنے بچوں سمیت شامل ہونا چاہیئے تاکہ مقامی کمیونٹی کو پتا چلے کہ کشمیر میں کس قدر ظلم و تشدد ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان اور لے کے رہیں گے آزادی کے  فلک شگاف نعروں سے فضاگونجتی رہی۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا کی عمارت میں ہونے والے اس احتجاجی پروگرام میں ملک محمد شریف ، حافظ عبدالرزاق صادق ، چوہدری کلیم الدین وڑائچ ، راجو الیگزینڈر ، طارق بھٹی ، میاں محمد اظہر سمیت سیاسی اور سماجی راہنما بھی شریک ہوئے ۔