تازہ ترین
بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت         پاکستانی کمیونٹی کو ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے راجہ ضیا صدیق کا خوبصورت مشورہ         وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دبنگ تقریر پر چوہدری ایاز مٹھانہ چک کے تاثرات         چوہدری افضال وڑائچ کے والد کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت         سابق وزیر خزانہ رانا محمد افضل کی وفات پر مسلم لیگ ن سپین کا اظہار افسوس         انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت         سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے نیشنل ڈے کی تقریبات میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے صدر کوائم تورا سے ملاقات         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی صوبائی فارن منسٹر الفریڈ بوش ای پاسکوال سے ملاقات         ظہیر جنجوعہ نے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں        

انٹرنیشنل امن کانفرنس سپین ،مولانا عبدالخبیر آزاد کی شرکت

میڈرڈ (پاک نیوز ) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب  مولانا عبدالخبیر آزاد چیئر مین مجلس علما پاکستان میڈرڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل امن کانفرنس میں شمولیت کے لئے سپین پہنچے ، اس امن کانفرنس میں دنیا کے ایک سو ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے امن کانفرنس میں شریک بہت سے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دنیا بھر میں جاری امن کے لئے کوششوں پر بات چیت کی ، اس موقع پر انہوں نے سنٹرل افریقہ کے صدر مسٹر پروفیسر فاوسٹین آرچینج اور سپین میں تعینات پاکستانی سفیر خیام اکبر سے بھی ملاقات کی اور انہیں پیغام پاکستان کتاب کا تحفہ پیش کیا  ، امن کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفد نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے تقریبا دو سو نمائندوں سے ملاقات کی ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین مذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹر فیتھ ہارمنی اب ہر ملک کی ضرورت ہے ، انہوں نے اپنے خطاب میں کشمیر میں جاری انڈین جارحیت اور سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ حملے کے بارے میں دنیا کو توجہ دینے کا کہا ، مولانا عبدالخبیر آزاد نے مسجد قرطبہ کا دورہ کیا اور وہاں کے اسلامک ڈائریکٹر محمد حنیف سے ملاقات کی ۔ سپین کے نوجوان بزنس مین سرفراز سبحانی نے مولانا کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان خیام اکبر سمیت دوسرے بہت سے معززین نے شرکت کی۔روزنامہ پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہم نے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و تشدد اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے حقوق کی پائمالی کی طرف امن کانفرنس میں شریک ہونے والے نمائندوں کا دھیان دلایا ہے  تاکہ سب مل کر انڈیا پر زور دیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے ۔