تازہ ترین
سپین: کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر تقریب         آرمی کمانڈو اور سابق باکسر ظفر پہلوان کی ساتھیوں سمیت کشمیر ریلی میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا کے ساتھ مل کر یوم پاکستان پروگرام کامیاب بنائیں گے ، میاں محمد اظہر و راجو الیگزینڈر         جاوید ڈار کو حمزہ جاوید ڈار کی تعلیمی کامیابی پر چوہدری نوید وڑائچ کی مبارک باد         کشمیر ریلی بارسلونا میں چوہدری نزیر احمد نواں کی بھر پور شرکت         کشمیر ریلی میں ایاز مٹھانہ ، راجہ بابر ناصر اور قدیر احمد خان کی شرکت         چوہدری امتیاز آکیہ کی کشمیر ریلی بارسلونا میں بھر پور شرکت         کشمیر ریلی رامبلہ راوال میں چوہدری گلریز بوگا کی شرکت         مسلم لیگ ن سپین قافلے کی صورت کشمیر ریلی میں شریک         ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد         حاجی اسد حسین کی برطانیہ میں سہیل وڑائچ ، طاہر چوہدری اور حمزہ باسط بٹ سے ملاقات         کاتالونیا میں آزادی کی تحریک پھر زور پکڑ گئی ہے         کشمیر اور خالصتان کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کا اعلان، شفقت علی رضا         علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش پراوسپتالیت کے اُردو سکول میں شاندار تقریب         بارسلونا: آل پارٹیز کشمیر کانفرنس، کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت        

ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد

بارسلونا(پاک نیوز رپورٹ ) ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام بارسلونا کی معروف شاہراہ رامبلہ راوال پر کشمیری بھائیوں کے حقوق کے حصول اور آزادی کشمیر کے حق میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی لندن سے آئے لارڈ نزیر احمد تھے ، ریلی کی قیادت قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کی جبکہ محمد اقبال چوہدری ، راجہ مختار سونی ، ملک محمد شریف ، محترمہ ہما جمشید ، قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری اور لارڈ نزیر احمد نے خظاب کیا ، ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حاجی احمد نے پڑھی ۔ ریلی کے  مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں اگر امن قائم نہ ہو ا تو برصغیر میں امن ہونا نا ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ مودی نے نہ صرف کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہے بلکہ انڈیا کو بھی ٹکڑے کرنے کا جو منصوبہ بنایا گیا گیا ہے وہ اب انڈیا میں رہنے والوں کو بھی پتا چل چکا ہے ، اب مودی کو اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس جو آخری کارڈ تھا وہ اس نے کشمیر کی آئنینی حقیقت ختم کرنے کی چال چل کر ختم کر لیا ہے ، کشمیریوں کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے ، انہوں نے کہا کہ ہزاروں جانوں کا نذرانہ ، سیکڑوں عزتوں کی پائمالی ، نوجوانوں کو پابند سلاسل کیا جانا اور کشمیر  کے بہت سے افراد کا غائب ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کشمیری نہ کبھی گھبرائے ہیں اور نہی کبھی گھبرائیں گے وہ اپنی آزادی تک جنگ جاری رکھیں گے ، قونصل جنرل بارسلونا نے حکومت پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، ثقافتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گی ، تقاریر کے دوران ریلی کے شرکا مودی حکومت دہشت گرد ، مودی ٹھاہ ، لے کہ رہیں گے آزادی کے نعرے لگاتے رہے ، ریلی کے شرکا میں پاکستان مسلم لیگ ن سپین ، پیپلز پارٹی سپین ، تحریک انصاف سپین اور دوسری مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی ، اس موقع پر لارڈ نزیر احمد نے کہا کہ قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری اور ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے صدر راجہ مختار سونی نے جس طرح کشمیر کاز کو سپین کے ایوانوں تک اجاگر کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔حاجی ا سد حسین ، راجہ نامدار اقبال خان ، ایاز عباسی ، راجہ شفیق کیانی ، چوہدری گلریز بوگا ، امتیاز آکیہ ، ظفر پہلوان ، راجو الیگزینڈر ،عزیز آف منڈیر ، راشد محمود ،ساجد گوندل ،سلیم لنگڑیال ، کلیم الدین وڑائچ ،جاوید مغل ، چوہدری محمد سرور ،اور دوسرے معززین نے احتجاجی ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔