تازہ ترین
سپین میں امراض جگر کے اسپیشلسٹ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجہ سے بات چیت، پاک نیوز رپورٹ         کاتالان کرکٹ لیگ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ ونر ٹرافی دیتے ہوئے         کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپیئن پاک آئی کیئر نے اپنی جیت کشمیری بھائیوں کے نام کر دی         قونصلیٹ آفس بارسلونا میں کشمیر کے حق میں احتجاج مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کی شرکت         آل پاکستان فیملی ایسوسی ایشنز، اظہار ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن پیس فار پیس کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی ہسپیتالت میں پاکستانی بچوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں پروگرام Back to school کا انعقاد کیا         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے نیشنل ڈے کی تقریبات میں شرکت         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی کاتالونیا کے صدر کوائم تورا سے ملاقات         قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی صوبائی فارن منسٹر الفریڈ بوش ای پاسکوال سے ملاقات         ظہیر جنجوعہ نے نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں         ذوالجناح کی تاریخ کیا ہے ؟         نوحہ کی تاریخ کیا ہے ؟         مقبوضہ کشمیر، ناکہ بندی مزید سخت، محرم کے جلوسوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ، کئی افراد زخمی         کھبی کھبی لوگ آپکی دل سے مدد کرنا چاہتے ہیں ، لیکن؟         سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دوہری شہریت کے قانون پاس ہونے کی خوشخبری جلد         قرطبہ ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر ملک شریف کی دوست احباب کے ساتھ گروپ فوٹو        

رات گئے پانی پینے کیلئے خاتون کی آنکھ کھلی تو بستر کے نیچے پڑی چیز دیکھ کر اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا

cnnpointلندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہر پریسٹن میں ایک خاتون رات کے وقت پانی پینے کے لیے اٹھی تو اسے اپنے بیڈ کے نیچے ایک ایسی چیز نظرآ گئی کہ بیچاری خوف سے دہل کر رہ گئی۔

غیر فطری موت کی وہ 5 علامات جنہیں لوگ عام طور پر معمولی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ٹیمی بیٹل(Tammy Battle)نامی خاتون اپنے فلیٹ سو رہی تھی۔ اچانک اس کی آنکھ کھلی، اسے پیاس لگی ہوئی تھی۔ وہ پانی پینے چلی گئی، جب واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کے بیڈ کے نیچے کوئی شخص موجود تھا جس کے دونوں پاﺅں بیڈ سے باہر نظر آ رہے تھے۔ٹیمی نے اپنے ہمسائے کو مدد کے لیے بلایا۔ ہمسائے نے آ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ بیڈ کے نیچے 32سالہ خاتون ایڈیلے ایلسا کوسٹیلو موجود تھی، جو نا معلوم وجہ سے گھر میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے پاس دو خنجر اور ایک شراب کی بوتل پڑی ہوئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شراب پی کر وہیں سو گئی تھی۔ ٹیمی نے مشکوک خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ٹیمی کا کہنا تھا کہ ”پہلے تو مجھے لگا کہ میرے بیڈ کے نیچے کوئی لاش پڑی ہے کیونکہ یہ بالکل حرکت نہیں کر رہی تھی۔“ جب پولیس نے ایڈیلے کو عدالت میں پیش کیا توعدالت نے اس کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا جس میں انکشاف ہوا کہ وہ شدید ذہنی اختلاط کا بھی شکار ہے۔