تازہ ترین
یوم پاکستان مشاعرہ ، ایک شام فاخرہ انجم کے نام         پاک، اسپین اکنامک ڈپلومیسی، شفقت علی رضا         یوم پاکستان پروگرام کی کامیابی قونصل جنرل کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ،امتیاز آکیہ         طاہر رفیع اور اجمل رشید بٹ ہسپانوی الیکشن میں امیدوار ہوں گے         Pakistan vs England T20 Live | 05 May 2019         Pakistan vs Australia 2nd ODI Live | 24 March 2019 | Ptv Sports Live         Thousands of Catalan separatists march in Madrid         یوم پاکستان اور ڈاکٹر محمد اسد کے عنوان سے اسپین کے تاریخی شہر غرناطہ میں پہلے پروگرام کا انعقاد         میکسیکو:حادثے میں 25 تارکین وطن ہلاک         برطانیہ میں امیگریشن اب پبلک کیلئے تشویش کابڑا موضوع نہیں رہا، سٹڈی میں انکشاف         17 سالہ جوڈی کے قتل کے شبہ میں دوسرا شخص گرفتار         ٹیپو سلطان کون تھا؟ مورخین اور ماہرین کی رائے         میکسیکو نائٹ کلب پر فائرنگ ،15 ہلاک         دُبئی: پاکستانی ڈرائیور نے چوری کرنے پر بھارتی ملازم کو پکڑوا دیا         موٹرولا کے Razr فولڈ ایبل فون کے فیچرز سامنے آ گئے        
paknews

نوجوان لڑکی نے زندگی میں معمولی تبدیلی کرکے 44 کلووزن کم کرلیا

paknewsلندن(نیوزڈیسک)ٹوری وائیٹ اپنے سکول کے دنوں ہی سے بہت زیادہ موٹی ہوچکی تھی جس کی وجہ سے لوگ اسے تضحیک کا نشانہ بناتے تھے لیکن پھر اس نے اپنی زندگی میں معمولی سی تبدیلی کرکے صرف ایک سال کے عرصے میں 44کلوگرام وزن کم کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوری 10سال کی عمر ہی سے دن میں 3500کیلوریز کھانے لگی تھی جس کی وجہ سے اس کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا۔صرف 16سال کی عمر میں اس کا وزن101کلو ہوچکا تھا لیکن پھر ٹوری نے اپنے وزن کو کم کرنے پر توجہ دینا شروع کی۔صرف ایک سال میں اپنی زندگی میں معمولی تبدیلی کرکے اس نے 44کلووزن کم کیا اور اس وقت ٹوری کا وزن 57کلوگرام ہوچکا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ چاکلیٹ، نگٹس،سینڈوچ اور برگر کھانے کی شوقین تھی جس کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ گیا اور سکول میں اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے وہ اکثر مذاق کا نشانہ بنتی تھی۔’میں سوچتی تھی کہ کیا میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل زندگی نہیں گزار سکتی۔اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے میرا اعتماد ختم ہوچکا تھا اور میں لوگوں سے نظریں چرایا کرتی تھی۔‘

اس طریقے پر عمل کرکے آپ بھی 7دن میں 8 کلو وزن کم کرسکتے ہیں
اس کا کہنا ہے کہ وہ بہت زیادہ کھاتی تھی اور کبھی آئسکریم اور کبھی سینڈوچ کھاتی تھی لیکن پھر اس نے اپنے کھانے میں تبدیلیاں کیں ۔وہ کہتی ہے کہ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ناشتہ،لنچ اور ڈنر کی مقدار کم کردے گی اور ہمیشہ وقت پر کھانا کھائے گی۔ اس نے جِم بھی جوائن کرلیا اور ساتھ ہی کھانے کی مقدار کم کردی اور ابتدائی مہینوں میں ہی اسے کامیابی ملنے لگی۔ایک سال بعد اس کا وزن نہ صڑف کم ہوچکا تھا بلکہ وہ دیکھنے میں دبلی پتلی اور خوبصورت ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس کا اعتماد بحال ہوگیا۔
آئیے آپ کو ٹوری کی پہلے اور موجود خوراک کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پہلے کی خوراک
ناشتہ: دوسفیدٹوسٹ
لنچ: چکن سینڈوچ،چاکلیٹ بار،کرسپس،بریڈ رول،چاکلیٹ کوکی اور ایک بند۔سکول کے بعد ایک نوڈلز کا پیکٹ
چائے: چکن نگٹس،چپس،مائیونیز،بٹر بریڈ
میٹھا: وہ میٹھے میں آئسکریم کے ساتھ چاکلیٹ ساس کھاتی۔
رات کا کھانا: کئی سینڈوچ
موجودہ خوراک
ناشتہ: پھل یا براﺅن ٹوسٹ
لنچ:پھلوں کی سلاد
ڈنر: سبزیاں یا چکن کا سالن
میٹھا:وہ میٹھے میں ایک آدھ بسکٹ کھاتی ہے