تازہ ترین
پاکستانی سٹیج اداکاروں کی پردے کے پیچھے کی کہانی دیکھیں اس ویڈیو میں         لگرونیو والی بال ٹورنامنٹ میں چوہدری عزیز امرہ اور سبط امرہ مہمان خصوصی تھے وہاں کی یادگار تصاویر         سپین ۔ جشن آزادی شوٹنگ والی بال چیلنج کپ گجر کلب نے جیت لیا         بارسلونا میں انڈیا کے آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، البیلا ٹی وی کی رپورٹ         پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر چوہدری محمد افضال سے میڈیا کی ملاقات         سپین۔ تیسرا ایشیاءٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ پاکستان نے جیت لیا         چوہدری موسی الہی کو خوش آمدید کہتے ہوئے چوہدری عبدالغفار مرہانہ کے اشتہار کا عکس         چوہدری موسی الہی کو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ         ملک عمران اور مرزا بشارت مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ کا استقبال کرتے ہوئے         ملک عمران کرکٹ کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ نقابت میں بھی کمال کرتے ہیں         سپین۔تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، مہمان خصوصی چوہدری عزیز امرہ تھے         سپین ۔ تیسرے ایشیاءٹی 20 کرکٹ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی         چوہدری تنویر کوٹلہ کے اعزاز میں عشائیہ ، راجہ شعیب ستی ، نوید وڑائچ، راجہ سونی و دیگر کی شرکت         سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی ناکامی اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہے ، چوہدری نوید وڑائچ         برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم، 52 قیدی ہلاک        

پرندوں سے محبت میں خاتون نے انہیں غذا دینے والا لباس تیارکرلیا

paknews وسل: برٹش کولمبیا کی ایک خاتون کو ایک جانب نت نئے اور عجیب وغریب لباس ڈیزائن کرکے پہننے کا شوق ہے تو دوسری جانب وہ پرندوں سے محبت کرتی ہیں اور اپنے باغ میں آنے والی ہمنگ برڈز کے لیے انہوں نے خاص لباس تیار کیا ہے۔
کیری کیمپیل نامی خاتون نے ایک دیدہ زیب سرخ لباس بنایا ہے جس میں انہوں نے پھول کاڑھے ہیں۔ ان پھولوں میں انہوں نے احتیاط سے میٹھا پانی بھرا ہے جو بطورِ خاص ہمنگ برڈز کو بہت پسند ہوتا ہے۔ ہمنگ برڈ بہت تیزی سے اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہیں اور پھولوں کا میٹھا رس پیتے ہیں جو ان کی غذا ہے۔
خاتون اپنے خاص لباس کو پہن کر جب باغ میں آئیں تو فوری طور پر ان کے گرد ہمنگ برڈز جمع ہوگئے اور انہوں نے ان کے خوبصورت لباس پر بنے پلاسٹک کے مصنوعی پھولوں میں بھرا رس پینا شروع کردیا جب کہ اس منظر کو ویڈیو میں قید کرلیا گیا اور یہ پوری دنیا میں وائرل ہوگیا۔

کیری کے مطابق ان کے بچے انہیں ’’پرندہ خاتون‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ ایک سال قبل انہوں نے ہمنگ برڈز کو رس اور مٹھاس پیش کی تھی، کچھ روز تک کوئی پرندہ نہیں آیا لیکن آہستہ آہستہ 2 پرندے آئے اور اب 300 کے قریب پرندے ان کے گرد جمع ہوجاتے ہیں۔ ٰخاتون نے اس لباس کو ہمنگ برڈ لباس قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے بہت سراہا ہے۔